حصہ اول ہزارہ قوم کا قبول اسلام اور پھر شیعہ مکتب فکر میں داخلے کا عمل ایک ایسا سوال ہے جو ہزارہ تاریخ پر کام کرنے والے محققین کے لئے ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے۔ اگرچہ ان متنازعہ آراء کو لے کر ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے قابل تو نہیں ہونگے مگر ان معلومات سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ضرور ملے گی کہ ہزارہ کا قبول اسلام اور پھر شیعہ مذہب قبول کرنے کا عمل کسی ایک واقعے کی مرہون منت نہیں ہے بلکہ صدیوں پر محیط…
Category: کالم
دھرنے کی تاریخ اور ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے … سجاد عاصم
دھرنا ایک قسم کا احتجاج ہے، جس میں احتجاج کرنے والے ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور کسی خاص مطالبے پر اصرار کرتے ہیں۔ عموما دھرنا دینے والوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک انکا مطالبہ منظور نہیں کیا جاتا۔ دھرنے کا مطالبہ عموما عملی نوعیت کا ہوتا ہے، تاریخ میں اسکا استعمال اس مقصد کیلئے ہوتا رہا ہے کہ کسی خاص عمل کو روکا جائے یا اس کی جانب متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کی جائے۔ اس کے علاوہ دھرنا دینے کی جگہ کا تعین…
حکومت اور حزب اختلاف، ایک ہی سکے کے دو رخ ۔۔۔ علی رضا منگول
. پی ڈی ایم تحریک عوامی مفادات کی بجائے سیاست دانوں کے دم گھٹنے کا نتیجہ ہے اور اس کا عوام کے بنیادی اور حقیقی مسائل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جلسوں میں شریک روایتی قائدین عوام کے بنیادی مسائل پر کوئی موقف اختیار کرنے کے برعکس اپنی پارٹی پالیسی بیان کرنے پر تمام توانائی صرف کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ برسر اقتدار ٹولے کو بُرابھلا کہنے کے ساتھ ساتھ انہیں لانے والی منقسم انتظامیہ میں سے کسی ایک کے ساتھ اتحادی بھی ہیں۔ سیاست پر عوام کی بے اعتمادی…
لبرلائزیشن، پرائیوٹائزیشن اور گلوبلائزیشن سرمایہ داری کے فطری ارتقاء کا نتیجہ اور اظہار ہے ۔۔۔ علی رضا منگول
سرمایہ داری کے آغاز میں تقریباً 1500ء سے 1800ء تک دنیا کے کچھ ممالک عمومی طور پر یورپ اور خصوصاً مغربی یورپ اٹلی، برطانیہ، فرانس، جرمنی اور آسٹریا میں ایک معاشی نظریہ اپنایا گیا جسے Mercantilism کہا جاتا ہے۔ یہ معاشی نظریہ ان ممالک میں ایک دوسرے سے الگ تھلگ اور باہمی تعلقداری کے بغیر کم و بیش ایک ہی مکتب فکر کی حیثیت میں مگر مختلف ناموں سے یاد کیے جاتے تھے۔ مثلاً برطانیہ میں اسے مرکنٹلزم، فرانس میں Colbertism یعنی(Jean-Baptiste Colbert) جو 17th سترہویں صدی عیسوی میں فرانس…
ہزارستان کی زرعی زمینوں پر کوچیوں کے قبضے کی روایت ۔۔۔ اکبر علی
٭ افغانستان کے مرکز میں موجودہ ہزارستان کے تمام علاقے پہاڑی اور بے آب و گیاہ خشک پتھریلی زمینوں پر مشتمل ہیں۔ قابل زراعت میدانی زمینیں، نہ ہونے کے برابر ہیں۔ اس کے باوجود ان پہاڑی علاقوں کے رہنے والے جہاں کہیں چھوٹا سا ہموار ٹکڑا پائیں، اس پر گندم وغیرہ کاشت کرتے ہیں جو برآمد وغیرہ تو درکنار، خود ایک خاندان کی کفالت کیلئے بھی ناکافی ہوتی ہے۔ آبپاشی کا تمام تر دارومدار بارشوں اور برفباریوں پر منحصر ہے۔ لوگ غربت کی لکیر سے کہیں نیچے زندگی گزارنے پہ…
سانحہ 6 جولائی1985ء، ایک خونین باب کا آغاز ۔۔۔ اسحاق محمدی
گزشتہ صدی کی ساتویں دہائی ہمارے خِطے کی تاریخ میں اس لحاظ سے کلیدی اہمیت کا حامل ہے کہ اس دہائی کے آخری چند سال کے دوران بڑے بڑے سیاسی تحولات آئے۔ اپریل 1978ء میں روس نواز خلق ڈیموکریٹک پارٹی نے افغانستان میں سردار داؤد خان کا تختہ الٹ کر ملک کی بھاگ ڈور سنبھالی جس کے جواب میں امریکہ کی سربراہی میں قائم مغربی ممالک کے اتحاد نے نئی حکومت کو ناکام بنانے کی جارحانہ پالیسی ترتیب دی۔ اسی پالیسی کے تحت اس اتحاد نے ایک طرف پاکستان…
ہزارہ نسل کشی اور تاریخ کی درستگی ۔۔۔ طلا چنگیزی
* (اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے درخواست ہے کہ وہ افغانستان میں (۱۸۸۸ ۔ ۹۰) کی دہائی میں ہزارہ نسل کشی یا جینوسائیڈ کو ایک انسانی المیے کے طور پر رسماً تسلیم/قبول کرے اور اسے اپنے آفیشل ریکارڈ کا حصہ بنائے) افغانستان میں ماضی کے تمام ادوار میں ہزارہ قوم کی آبادی کو دانستہ طور پر کم ظاہر کرنا تقریباً ہر کابل حکومت کا خاصہ رہا ہے اور ہزارہ قوم کے حقوق اور انکے وسائل کی پامالی کے تسلسل میں یہ ایک تاریخی واقعہ فاجعہ کی حیثیت…
تصور و تخیل ۔۔۔ فدا حسین
٭ فلسفے کا بنیادی سوال: ”ہستی سے شعور کے؛ مادے سے، فطرت سے تفکر کے رشتے کے بارے میں سوال۔“ (یعنی: مادہ قدیم ہے یا شعور؟) اس بنیادی سوال کے تعاقب میں دو طرائق افکار کے ٹکراؤ سامنے آتے ہیں جو آج تک برسرپیکار ہیں۔ عینیت پرستی اور مادیت پسندی! ان میں سے عینیت پرستی کو ”خیال پرستی یا تصوریت“ بھی کہتے ہیں جو افلاطون کی عالم امثال پر تکیہ کرتی ہے۔ افلاطون مادی دنیا کی ہر شے کو عین بعین اپنے عالم امثال کی تصویر بتاتا ہے۔ وہ…
وبا کے دنوں میں نسلی تعصب ۔۔۔۔ محمد امان
12 مارچ کو آئی جی پولیس بلوچستان کے دفتر سے ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر آئی جی آفس میں کام کرنے والے ان تمام افراد کو چھٹی دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے تھا۔ اس سے اگلے دن واسا (واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی) کی طرف سے بھی اسی طرح کا ایک نوٹیفیکیشن جاری ہوا جس میں یہ حکم دیا گیا تھا کہ ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد (ہزارہ نشین علاقے) میں رہنے والے ہزارہ کمیونٹی کے…
کورونا وائرس نئی عالمی ثقافت کا اشارہ۔۔۔ علی رضا منگول
چند عمر رسیدہ انسانوں کی قربانی کی بدولت آج انسان نسبتاً بہتر دنیا میں، بہتر ماحول کے ساتھ، بہتر صحت کے ساتھ بہتر زندگی گزار رہا ہے۔ 1- آج دنیا میں نسبتاً ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئی ہے۔ گاڑیوں کے دھویں، انجن کی آوازوں اور ہارن کا شور نہیں ہے۔ گاڑیاں چلتے ہوئے دھول نہیں اُڑا رہیں۔ صاف ستھری فضا میں انسانوں کو سانس لینے کا موقع ملا ہے۔ 2- کارخانوں میں مشینیں بھی خاموش ہیں اور ماحول میں بھی سکون جھلکتا ہے۔ کارخانوں کی بندش کی…