میرے بابا زہرا میرے ہاتھوں کو دیکھ کر اکثر لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ زہرا تم گھر میں کام کرتی ہو کیا؟ دراصل ان شہزادیوں جیسے ہاتھوں کے پیچھے ایک بادشاہ کا ہاتھ ہے جس نے پھولوں کی طرح مجھے پالا۔ شہزادیوں جیسا لاڈ پیار دیا۔ جس نے اپنے پیچھے کھڑا کرکے مجھے نماز پڑھنا سکھایا۔ 8 سال کی عمر میں میرے پہلے روزے میں میری حوصلہ افزائی کی۔ چوٹ مجھے لگتی ہے درد انہیں ہوتا ہے۔ تکلیف مجھے ہوتی ہے، پریشان بابا ہوتے ہیں۔بابا، جس نے خود بھوکا…
Category: آپ کا اظہار
شرم کرو ۔۔۔ اسد مہری
شرم کرو اسد مہری گھر آتے ہی وہی روز کا طعنہ سننے کو ملتا ہےکہ میں کوئی کام کیوں نہیں کرتا؟ مُفت کی روٹیاں توڑتاہوں۔ فلاں ہمسائے کا بیٹا یہ کام کرتا ہے یاوہ کام کرتا ہے۔روز کی اس بدمزگی سے میں بھی تنگ آ چُکا ہوں اور اکثر دیر سے گھر آتا ہوں تا کہ بڑے بھائی کے ساتھ کوئی بد تمیزی یا بد مزگی نہ ہو۔ بڑے بھائ کی شادی سے پہلے گھر میں ایسا کوئ مسلۂ نہیں تھا اور نہ ہی کبھی اُنھوں نے میری تعلیم اور…
میں کیا جواب دوں؟ ۔۔۔ عباس حیدر
میں کیا جواب دوں؟ عباس حیدر ہر تین سال کے بچے کے ذہن میں کسی نہ کسی چیز کے بارے میں سوال ضرور پیدا ہوتا ہے اورانہی سوالوں کے ساتھ عمر کی حد اور ذہن روزافزوں پختہ ہونے لگتا ہے۔ “پاپا یہ کیا ہے ؟ بچے سکول کیوں جاتے ہیں اوروہ وہاں جاکر کیا کیاکرتے ہیں ؟ پاپا آپ مجھے پاپڑ کھانے سے کیوں روک رہے ہو ؟ پاپا آپ ہر روز صبح سے شام تک کہاں جاتے ہو ؟ پاپا فلاں کے پاس گاڑی ہے آپ کے پاس کیوں…
لمحہ فکریہ ۔۔۔ دعائی آبئی
لمحہ فکریہ دعائی آبئی مجھے اب بھی یاد ہے کہ چند سال پہلے تک کوئٹہ امن کا گہوارا تھا۔ یہاں لوگ محبت پہ ایمان رکھتے تھے۔ مجھے اب بھی یاد ہے کہ محرم کے دنوں میں غیر شیعہ ہمارے لئے نذر و نیاز کرتےاور سبیلیں لگایا کرتے تھے۔ ہمارے جلوسوں میں ہمارے ساتھ شامل ہوتے تھے۔ ہم ایک دوسرے کے غم و خوشی میں برابر کے شریک تھے۔ پھر کچھ ایسا ہوا کہ کوئٹہ میں نفرت کی فضا پھیل گئی، لوگوں نے اپنے راستے بدل دیئے۔ سب فرقوں میں بٹ…
پیغام ۔۔۔ علی ہزارہ
پیغام علی ہزارہ۔ برادرائ گُل/ایڈمنز دہ خدمت تک تک تان سلام تقدیم میکنم و جہان تشکر کہ ای صفحہ یا بلاگ را درست کدین۔ ما مردم واقعاً یگ امیتر پلیٹ فارم ضرورت داشتیم کہ مو دہ دائرے اخلاق و منطق و دلائل مندہ بلے شی ادبی, سیاسی و اخلاقی گپھا را آزادانہ و غیر جانبدارانہ بحث کدہ میتنستی۔ البتہ یگ اِدّہ مسائل, موضوعات و نزاکتہا دیگہ ام کد وقت قاتی قاتی خلق شدہ میتنہ, وابستگی بلے flexibilty, Tollerance یا بلے فطرت ازی صفحہ استہ کہ چیقدر ایڈجسٹ شدہ میتنہ مگر…
مختصر پیغام ۔۔۔ لیاقت علی
مختصر پیغام لیاقت علی۔ شکر کہ دھرنے کا اختتام ہوا۔ دعا ہے کہ دوبارہ کوئی ہزارہ قتل نہ ہو۔ آپ سے، ہم سے ان سے اور تم سے جو کوتاہیاں اور غلطیاں ہوئی ہیں، آئیں ان کا ازالہ کریں۔ قومیں اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہیں۔ ان کی درستگی سے آگے بڑھتی ہیں اور ایک دوسرے کو غلط ثابت کرنے پر تباہ و برباد ہوجاتی ہیں۔ کب تک یہی روش اختیار کئے رکھیں گے کہ تم اور تمہاری ہر بات غلط اور میں صحیح ہوں!؟ خصوصا سوشل میڈیا پر نا بالغ بچوں…
مختصر پیغام ۔۔۔ یاسر خان
مختصر پیغام یاسر خان۔ پورے ملک میں قتل و غارت کا ایک ننگا کھیل جاری ہے ۔ بلوچستان میں قتل و غارت کا ایک ایسا سلسلہ شروع ہے کہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والوں کا کوئی گھر ایسا نہیں جس کا کوئی نہ کوئی فرد خودکش بم دھماکے یا ٹارگٹ کلنگ کی نذر نہ ہواہو۔ صرف ہزارہ برادری ہی نہیں سیٹلرز ،بلوچ اور پشتونوں کا بھی قتل عام کیا گیا۔ یہ سب انہی وقت پالیسیوں کا خمیازہ ہے پاکستان میں آباد ہر قوم نے بھگتا ہے۔ ہم نے وقتی…