تین سالوں کے کامیاب لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ریڈرز زون کوئٹہ اس سال ایک بار پھر لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا۔ بلاشبہ یہ ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ متمدن معاشرے ایسی ہی مثبت سرگرمیوں کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔ ریڈرز زون کا دم غنیمت ہے جس سے منسلک نوجوان نہ صرف نئی نسل کے لئے ایک صحت مند معاشرےکا خواب دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ اس مقصد کے…
Author: اظہار
گفتگو قنجغے نادر علی ہزارہ، چیئرمین تنظیم نسل نو ہزارہ مغل
دہ امی روزا، یک ٹیم اظہار ڈاٹ نیٹ قنجغے چیئرمین تنظیم نسل نو ہزارہ مغل، جناب نادر علی ہزارہ ملاقات کد۔ دہ ای ملاقات دہ بارہ موضوعات گونا گون از جناب چیئرمین سوالائی مختلف پرسان شدن۔ بائین گوش کنیم کہ جناب نادرعلی ہزارہ دہ بابت ازی موضوعات چی نظر دشتن! ٹیم اظہار علی رضا منگول فدا حسین افتخار تاج نوٹ: ای حصہ اول گفتگو استہ
بینظیر بھٹو ہسپتال میں موجود سہولیات اور مشکلات سے متعلق ہسپتال کی انتظامیہ اور سٹاف سے ایک گفتگو۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب “محترمہ شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال” کا آغاز اپریل 2009 میں ہوا تھا۔ یہ ہسپتال میجر محمد علی شہید روڈ سے متصل گلستان ٹاؤن میں واقع ہے۔ اس ہسپتال سے نہ صرف قرب و جوار کے رہائشی علاج و معالجے کے لئے رجوع کرتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد یہاں علاج کے لئے آتی ہے۔ لیکن کیا اس ہسپتال میں مریضوں کو علاج…
ایک ادبی محفل کی روداد ۔۔۔ مہدی اسیر
ایک ادبی محفل کی روداد۔۔۔ رپورٹ: مہدی اسیر Previous Next مورخہ 15 نومبر 2020 کو مصطفی شاہد کے زیر نگرانی ایک ادبی نشست منعقد ہوئی جس کا سلسلہ پچھلے 10 برسوں سے جاری ہے۔ اس ادبی نشست میں سینئر شاعر جناب محسن شکیل نے بطور خاص شرکت کی۔ ان کے ہمراہ جناب جاوید نادری بھی تھے۔ مصطفی شاہد اور نشست کے دیگر شرکا نے محسن شکیل کا نہایت گرم جوشی سے استقبال کیا۔ اس نشست میں جناب محمد علی موسی، جناب خالق داد، جناب اکبر انجم، جناب علمدار حسین وفا،…
ایک نوحہ جو ہزارگی میں نہیں لکھا جا سکا ۔۔۔ سلمان حیدر
ایک نوحہ جو ہزارگی میں نہیں لکھا جا سکا * ہمیں شہر کے دو کونوں پر قید خانوں میں پیدا کیا گیا جن کے باہر بندوقیں خاکی وردی پہنے ٹہلتی تھیں ہمیں آزادی کا خواب دکھایا گیا ان آوارہ کتوں سے ڈراتے ہوئے جنہیں ان دونوں کونوں کے بیچ بھوکنے کی آزادی تھی ہم دوسرے قید خانے میں پیدا ہونے والوں کی شکل بھولنے لگے مر جانے والے رشتہ داروں کی طرح مر جانے والوں کو بھولنا ہمارا رواج نہیں بن سکا وہ زندوں کی طرح ہمارے ساتھ تھے…
ایچ ڈی پی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے ساتھ ایک نشست
گذشتہ دنوں ”اظہار“ ٹیم نے مشیر وزیر اعلیٰ برائے کھیل و ثقافت اور چیئرمین ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی جناب عبدالخالق ہزارہ سے بات چیت کی جو قارئین کے حاضر خدمت ہے۔ اظہار: عالمی وباء کرونا کے حوالے سے ایچ ڈی پی نے آج تک کیا اقدامات کیے ہیں اور وہ اس میں کس حد تک کامیاب رہے ہیں؟ خالق ہزارہ: سب سے پہلے میں آپ دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جو آپ میرے غریب خانے میں تشریف لائیں اور مجھے مہمان نوازی کا شرف بخشا۔ جہاں تک بات کرونا کی…
حسین علی یوسفی، ایک داستان گو کی یاد ۔۔۔ طلا چنگیزی
حسین علی یوسفی ایک ایسی خوبصورت شخصیت کا نام جسےسنتے ہی بے ساختہ آپ کے ہونٹوں پر ایک اداس مسکراہٹ بکھر جائے. وہ بلاشبہ ایک انتہائی دلچسپ، باوقار اور ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے. وہ صرف ایک بہترین مقرر، لاجواب لکھاری، فطری و ہر دل عزیز اداکار، بااصول سیاستدان اور ایک کامیاب بزنس مین ہی نہ تھے بلکہ ایک مہذب و ملنسار شخص کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔ اگرچہ مجھے ان کو قریب سے جاننے کا دعوٰی تو نہیں لیکن وقتا فوقتاً انکی صحبت میں بیٹھنے…
معروف مصور اور سکیچ کلب کے بانی سید فاضل موسوی سے ایک گفتگو
اسکیچ کلب عرصہ دس سال سے فائن آرٹس کی ترویج کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسکیچ کلب کے بانی اور روح رواں ملک کے نامور مصور جناب فاضل موسوی ہیں۔ پچھلے دنوں اظہار نےان سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ اظہار: فائن آرٹس کی طرف کب اور کیسے راغب ہوئے ؟ فاضل موسوی: فائن آرٹس کی طرف میرا جھکاؤ بچپن ہی سے تھا لیکن مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ہائی اسکول کی سطح تک میں اپنے طور پر کام کرتا…
آرٹ کے ذریعے استقامت کا اظہار۔ سکیچ کلب کوئٹہ
تحریر: فاطمہ ہاشمی ترجمہ: محمد امان جب بھی کسی گروہ پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ گروہ اپنی استطاعت اور استعداد کے مطابق اس مصیبت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ گروہ اس مصیبت کا مقابلہ زیادہ بہتر انداز میں کرتے ہیں۔ مشکلات اور مسائل کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کو استقامت کہتے ہیں۔ افراد اور گروہوں کے اعمال کو دیکھ کر ہی اس استقامت کو تقویت ملتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے جس ہنگامہ خیز دور سے میرا آبائی شہر کوئٹہ گزر رہا ہے اس…
قصہ ہائے ناتمام ۔۔۔ علی بابا تاج
* کافکا کے مشہور ناول ”دی ٹرائل” میں اس کے کردار کو اپنا جرم تلاش کرنے کا کہا گیا تھا۔ ایسے ہی بے شمار فکشن کے کردار اور ان گنت ان کہی کہانیاں کائنات کے سینے میں تیر ِنیم کَش کی طرح پیوست ہیں اور ظالمان ِ زمان مست ہیں۔ کمزور پِستا ہے تو طاقتور پیستا ہے۔ بڑی مچھلی چھوٹی کو کھاتی ہے تو آگ ہر تر و خشک کو جلادیتی ہے۔ پانی بہاکر لے جاتا ہے۔ قانون ِ فطرت سے بالا کوئی نہیں۔ ہم اور آپ یا کوئی بھی…