جوانی مرگ ۔۔۔ علی رضا منگول

      ایک مطالعہ کے مطابق امریکہ میں انسانی اموات کی سب سے بڑی تعداد کی وجہ بیماریوں کے برعکس، طبی ٹیسٹوں یا علاج سے ہونے والی اموات سے متعلق ہیں۔ یعنی زیادہ تر اموات علاج اور اس کے رائج طریقوں سے ہوتی ہیں جو بیماری ہی نہیں ہوتے۔اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان اموات کی وجوہات قدرتی بیماریاں نہیں بلکہ انسانوں کی نادانی یا منافع کے حصول کا لالچ ہے جو زیادہ تر دوا سازکمپنیوں کے مالکان کی وجہ سے ہے۔ اسی طرح اگر ہم اپنی طرزِ زندگی…

بچوں کی تربیت، دنیا کا سب سے مشکل کام ۔۔۔ علی رضا منگول

      میری باتیں شاید بہت لوگوں کے لیے نئی اور عجیب و غریب ہوں مگر کثیرالجہتی(Multidimensional)  اسٹڈی کرنے والے آسانی سے سمجھ سکیں گے بلکہ ان کو پتہ ہوگا کہ میرا کہنے کا مقصد کیا ہے۔ بات یہ ہے کہ انسان اپنی زندگی تین ادوار یعنی شعور، تحت شعور اور لاشعور میں گذارتے ہیں۔ اس پوری زندگی میں عام انسان اپنی زندگی کا 99 فیصد حصہ اور انتہائی قلیل لوگ ہیں جو عمر کا کچھ کمتر حصہ یعنی 95 فیصد حصہ لاشعور کے تحت گذارتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ…

حکمت عملی/طریقِ کار ۔۔۔ علی رضا منگول

سائنس کے مطابق اس کائنات میں کچھ بھی ساکن نہیں۔ یعنی حرکت ہی واحد حقیقت ہے جو پوری فطرت کا خاصہ ہے۔ اس اُصول کے مطابق کچھ بھی پہلے جیسا اپنی پرانی جگہ اور ہیت میں نہیں رہ سکتا اور مسلسل اپنا مقام اور شکل تبدیل کرنے کا پابند ہے۔ فطرت کے اس اُصول کے پیشِ نظر اگر تمام موجودات جن میں حیاتیاتی تبدیلی، کیمیائی تبدیلی، فزیکی/جسمانی تبدیلی، میکانکی اور سماجی تبدیلی مستقل ہے تو ہماری سوچوں کا بھی جامد اور سکون میں رہنا محال ہے۔ مگر انسانی سوچ روایت…

نوش دارو بعد از مرگ سہراب ۔۔۔ علی رضا منگول

ایرانی مائتھالوجی میں رستم و سہراب کی داستان بہت مشہور ہے اور اسی داستان سے منسوب یہ ضرب المثل ہمارے حکمرانوں کی نالائقی، کم ظرفی اور حد درجے کی بے حِسی کو بے نقاب کرتی ہے۔ سنا ہے محکمہ صحت بلوچستان نے سول اسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس کے مریضوں کے لیے آئسولیشن وراڈ تعمیر کیا ہے۔ بہت بڑا فریب ہے یہ اور حقیقت یہ ہے کہ آج بھی 76 سالوں بعد بلوچستان کے لوگ علاج کے لیے دوسرے صوبوں کے محتاج ہیں۔ بلوچستان میں تو ایسا کوئی اسپتال ہی…

جامعہ بلوچستان کا مالی بحران یا پرائیوٹائزیشن کی جانب قدم ۔۔۔ علی رضا منگول

جامعہ بلوچستان کا قیام ستمبر 1970ء میں عمل میں آیا جو صوبہ بلوچستان کی اولین یونیورسٹی ہے۔ آج اس یونیورسٹی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق علوم سے نوجوانوں کی کثیر تعداد فیضیاب ہونے کے لیے دور افتادہ علاقوں سے آتے ہیں۔ جن میں بیشتر طلباء انتہائی پسماندہ علاقوں کے غریب خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اکثر خاندان اپنے مال مویشی بیچ کر اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوئٹہ کی ان یونیورسٹیوں کی بھاری فیسیں ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ لیکن پاکستان کے ازکار رفتہ نصاب میں ایسا…

آتم ہتیایاہتیا ۔۔۔ علی رضا منگول

      اِنسانی معاشرہ کثیرالجہتی ہے اور اس میں بے شمار شعبے ایک دوسرے سے نہ صرف جڑے ہوئے ہیں بلکہ باہم برسرپیکار بھی ہیں۔  ان تمام گوں نا گوں شعبہ ہائے زندگی کے تحت انسانی سوچ اور شخصیت کی تعمیر و تشکیل ہوتی ہے۔  یونانی فلسفی ارسطو کے بقول:  ”انسان فطرتاًسماجی حیوان ہے۔“  جو سماج میں رہتا اور اسی سے اثرات لیتا یعنی سیکھتا رہتا ہے۔  انسان چاہے یا ناچاہے،  معاشرے کے دیگر انسانوں اور اپنے حالات سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔  اِنسانی شخصیت کی ترتیب و تعمیر، …

دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہوجاؤ! بیوگا کی بڑی کامیابی ۔۔۔ علی رضا منگول

بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈالائنس (بیوگا) کی ہمت اور جرأت کے سامنے بلوچستان حکومت آخر کار گھٹنوں کے بل بیٹھنے پر مجبور ہوگئی۔ گزشتہ سال سے اپنے حقوق کے لئے بلوچستان کے ملازمین کی جاری جدوجہد شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی۔ بلوچستان کے ملازمین کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں یہ پہلی شانداراور ایک مثبت کامیابی ہے جسے ملازمین کی طاقت کا درست حکمت عملی کے تحت صحیح نتیجہ اور حاصل کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ بیوگا کے قائدین کی دوراندیشی اور احتجاج کے لیے درست…

مادری زبان اور تعصب ۔۔۔ علی رضا منگول

       ویسے تو میں تین مختلف زبانوں  ،اردو،  فارسی اور انگریزی میں پڑھتا اور لیکچرز وغیرہ سنتا رہتا ہوں۔  مگر ان تینوں میں سے کوئی ایک بھی میری مادری زبان نہیں ہے۔  کیونکہ میں ترکی آمیزش مغلی زبان  ”ہزارگی“  بولتا ہوں،  جس پر غلبہ فارسی کا ہے۔  ان تینوں زبانوں میں سے میری حقیقی مادری زبان کونسی ہے؟  ترکی،  مغلی یا پھر فارسی؟  مگر مجھے تو نہ ترکی پر عبور ہے،  نہ فارسی پر اور نا ہی مغلی پر۔  پھر میری مادری زبان کونسی ہے اور کیوں ہے؟  اس کا…

مستقبل اور نئی نسل کے سرخیل و سالاروں کے نام

  معمول اور روایات کے خلاف یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین جن کی اکثریت بیوٹمز کے طالبات و طلباء اور جن کی غالب تعداد کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے ہے، نے بتاریخ 11، 12 اور 13 فروری 2022ء سہ روزہ شاندار ادبی میلہ کا انعقاد KB College ہزارہ ٹاؤن میں کیا۔ اِس ادبی میلہ میں مختلف علاقوں سے مختلف اقوام کے نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے متعلق افراد اور اساتذہ کرام نے نہایت جوش و خروش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ تین دن تک جاری رہنے والے ”سفینہءِ ادب“ کے نام سے…

ہجرت، ایک جبلی عمل۔۔ علی رضا منگول

ایک بار ہائی کورٹ کے سامنے کوئٹہ کے سب سے بڑے ہوٹل میں ایک این جی او کے زیر اہتمام ایک مجلس میں ہزارہ مائیگریشن کی وجوہات موضوع بحث تھی، جس میں مجھے بھی مدعو کیا گیا تھا۔ وہاں دوران گفتگو موقع پاکر میں نے اپنی خواندگی اور تجربے کے مطابق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہجرت ایک حیوانی عمل ہے اور ہم فی الحال اس عمل کے سامنے لاچار ہیں تو ایک کہنہ سال معلم میری باتوں سے شدید برہم ہوئے اور انہوں نے غصے میں کہا کہ آپ…