ریاست مدینہ کے دعویدار … میاں محمد حسنین فاروق کمیانہ

* ریاست مدینہ کے دعویدار اس بات کو بھی مدنظر رکھیں کہ ریاست مدینہ کے دعوے توکیے جاتے ہیں۔ لیکن آپ کو سوچنا ہوگا اور سمجھنا بھی ہوگا۔کہ ریاست مدینہ کے خلیفہ اول سیدنا صدیق اکبرؓ  کا شمار علاقہ کے بڑے تاجروں میں ہوتا تھاآپ کپڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ جوکہ خلافت کی ذمہ داری اٹھانے کے بعد بند کرنا پڑا کیونکہ تجارت اور عوام کے مسائل ایک ساتھ نہیں چل سکتے تھے۔ جب منصب خلافت سنبھالا تو آپ کے معمولات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔بیعت خلافت کے دوسرے دن…