گوگل اور ڈاکٹر ۔۔۔ ہاشم کیمیاگر

سلطانہ اپنے منہ پر ماسک پہنے کلینک میں بیٹھی اپنی باری کا انتظار کررہی تھی۔ پچھلے دو دنوں سے اس کو شدید نزلہ زکام ہوا تھا۔ گوگل پر علاج کے کافی طریقے بھی اس نے ڈھونڈھ لیے تھے لیکن ان دو دنوں میں کوئی ایک دو طریقے ہی وہ آزما سکی تھی۔ ٹھیک تو وہ ہوئی نہیں، اور باقی طریقے اس سے آزمائے ہی نہیں گئے کیونکہ طبیعت اور بگڑ رہی تھی۔ بہر حال اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ۔ سلطانہ ابھی بیٹھی ہی تھی…

ہمنوا ۔۔۔ ہاشم کیمیا گر

ہمنوا ۔۔۔۔ افسانہ تحریر: ہاشم کیمیا گر باہر نکلنے کے لئے جوں ہی گھر کا دروازہ کھولا، دیکھا کہ ایک آدمی خون آلود ہاتھوں کے ساتھ کھڑا ادھر ادھر دیکھ رہا ہے۔ میں پریشان کہ آخر ہوا کیا ہے!  وہ آدمی مجھے دیکھتے ہی میری طرف بڑھنے لگا۔ پہلے تو میں نے بھاگنا چاہا لیکن نجانے کیوں میرے پاؤں جیسے زمین میں گڑ گئے۔ میری طرف آتے ہوئے وہ کچھ بڑبڑا بھی رہا تھا۔ میرے پاس پہنچ کر پوچھا “ہاتھ دھونے کیلئے پانی ملے گا؟” بغیر کچھ کہے، بغیر کچھ…