فاطمہ: ویٹر! ویٹر: جی میڈم! فاطمہ: مینو دیجئے۔ ویٹر: لیجئے میڈم۔ فاطمہ: ہمارے لئے 3 اسپیشل برگر، 1 درمیانی پیزا ، 1 رشیئن سلاد اور 3شوگر فری سپرائٹ لائیں۔ ویٹر: ok میڈم! فاطمہ: کتنا وقت لگے گا؟ ویٹر: بس 20منٹ۔ ویٹر: لیجئے آپ کا آرڈر۔ فاطمہ: تھینک یو۔ فاطمہ: ویٹر! بل لائیں کتنا ہوا؟ ویٹر: یہ لیجئے، 4000 روپے ہوگیا۔ فاطمہ: یہ لیں 5000روپے، 1000روپے آپ کی ٹپ۔ ویٹر: تھینک یو میڈم۔ آصفہ: ٹپ بہت زیادہ نہیں دی؟ فاطمہ: کوئی بات نہیں؛ چلیں۔ آصفہ: ٹھیک ہے چلیں۔ فاطمہ: رکشہ! عابد:…
Author: عارف چنگیزی
کرایہ! سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔ عارف چنگیزی
عابد: سنا ہے آپ گھر کی دوسری منزل کرایہ پر دینا چاہتے ہیں۔ فرمان: صحیح سنا ہے۔ عابد: کتنا کرایہ رکھا ہے؟ فرمان: ایڈوانس 15لاکھ، ماہانہ کرایہ 30ہزار عابد: بہت زیادہ نہیں؟ فرمان: ماہانہ 30ہزار کون سا مہنگا ہے؟ عابد: غریب لوگ ماہانہ 30ہزار کماتے نہیں۔ کرایہ کس طرح ادا کریں؟ فرمان: ضرورت مند لوگ لے لیں گے۔ عابد: ایڈوانس ایک یا دولاکھ رکھیں تاکہ ضرورت مند باقی رقم سے کاروبار کرکے کرایہ کا بندوبست کرسکیں۔ فرمان: چھوڑو ان باتوں کو چلو سبزی روڑ سے سبزی خریدتے ہیں۔ عابد: گھر…
سو لفظوں کی کہانی، جلاؤ گھیراؤ ۔۔۔ عارف چنگیزی
عمیر دودھ میں پانی ملا رہا تھا کہ اسے مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے آواز سنائی دی۔ ”بھائیوں جلدی سے مسجد کے پاس جمع ہو جائیں، دو مسیحییوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی ہے۔ ہمیں جاکر انہیں سبق سکھانا ہو گا۔“ یہ سن کر عمیر نے اپنا کام ادھورا چھوڑ کر غصے کی حالت میں ہاتھ میں ڈنڈا لیا اور دل میں سوچا، کہ ان کی یہ جرات کہ ہمارے قرآن پاک کی بے حرمتی کریں۔ جب وہ جلاؤ گھیراؤ سے فارغ ہوا، تو فوراً گھر پہنچا اور…
ذمہ داری ۔۔۔ عارف چنگیزی
کسی کا قول ہے کہ زندگی کو کسی پاگل کی طرح گزارو، تاکہ لوگوں کو آپ کی فکر رہے ۔ اگر سمجھدارانہ زندگی گزاروگے تو آپ کو لوگوں کی فکر کرنی پڑے گی۔ زندگی گزارنے کے مختلف طریقے ہیں، لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں۔ مثلاً: موٹیویشنل اسپیکرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں، ایک کامیاب زندگی اور دوسرا ناکام زندگی؛ بہت سے مصنفین لکھتے ہیں کہ ایک دانشمندانہ زندگی ہے اور دوسرا جاہلانہ زندگی؛ …
امتحانات اور طالب علموں میں نقل کا رجحان ۔۔۔ عارف چنگیزی
ہر سال بالعموم پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں آٹھویں، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہوتے ہی طالب علموں میں نقل کا رحجان بھی زور و شور سے شروع ہوجاتا ہے۔ پاکستان میں جہاں کہیں بھی امتحان ہو، وہاں نقل ضرور ہوتا ہے اور یہی وہ آسان وجہ ہے جس کے سبب طلبا و طالبات پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے، کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ امتحانی ہال میں ہی جب آسانی سے نقل مل جاتی ہے، تو انہیں مزید پڑھنے کی ضرورت کیا ہے۔ بعض طلبا یا طالبات پڑھنے والے…
سیاست اور فتویٰ ۔۔۔ عارف چنگیزی
سیاست کا لغوی معنی حکومت، ملکی انتظام، سلطنت، دھمکی اور سزا ہے۔ مگر بالعموم پاکستان اور بالخصوص بلوچستان میں سیاست کا مطلب ایک دوسرے کو ننگا کرنے سے مراد لیا جاتا ہے۔ یعنی جو ایک دوسرے کو اچھی طرح سے ننگا کرے گا وہی بہترین سیاستدان سمجھا جائے گا۔ پہلے پہل مختلف سیاسی پارٹیاں ہی سیاست میں حصہ لیتی تھیں، مگر اب مذہبی پارٹیاں بھی بہت زور و شور سے حصہ لے رہی ہیں۔ 1970ء کی دہائی میں جب مذہبی جماعتوں کو عرب ملکوں سے امداد ملنی شروع ہوئی تو…
ناممکن ۔۔۔ عارف چنگیزی
لوگ اکثر کہتے رہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔ یہ بات ایک حد تک بلکل درست ہے۔ جیسے گراہم بیل اور تھامس ایڈیسن نے بڑی کوششوں کے بعد ٹیلی فون اور بجلی ایجاد کیا تھا، انسان نہ صرف مریخ تک پہنچ گئے بلکہ سمندر کی تہہ تک بھی رسائی حاصل کی جو کبھی ناممکن دکھائی دیتے تھے۔ لیکن اب بھی دنیا میں بہت سے کام ایسے ہیں جن کا انجام دینا ناممکن ہے۔ مثلا” ٹوٹ پیسٹ کو خالی کرنے کے بعد اس کی ٹیوب کو واپس…
سو لفظوں کی کہانی (قبروں کی تعمیر)۔۔۔ عارف چنگیزی
پہلا دوست: یار زمانہ بہت بدل گیا ہے۔ دوسرا دوست: وہ کیسے؟ پہلا: آج کل لوگ زندہ انسانوں پر کوئی توجہ ہی نہیں دیتے اور نہ ہی غریبوں کا کوئی پرسان حال ہے، مگر مُردوں کی قبروں کی تعمیر کیلئے ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔ دوسرا: ہاں یار صحیح کہہ رہے ہو، ہمارے پڑوس والے بہت ہی غریب ہیں، ان کے پاس دو وقت کا کھانا تک نہیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو انہیں دے دیں۔ پہلا: میرے پاس تو صرف 35000 ہے جو میں نے اپنی…
اونچا مقام ۔۔۔ عارف چنگیزی
اقتدار کی خاطر لڑائیاں تو جنگلوں میں بھی ہوا کرتی ہیں۔ اسی طرح کی ایک لڑائی میں شیر ہار گیا اور ہاتھی جیت گیا۔ یوں ہاتھی جنگل کا بادشاہ بن گیا اور شیر نے اس کی اطاعت قبول کرلی۔ چند روز بعد شکست خوردہ شیر چٹان پر بیٹھا بال سکھا رہا تھا تو وہاں سے ہاتھی کا گزر ہوا۔ شیر نے ایک ہی نظر میں چٹان کی اونچائی بھانپ لی۔ جب اسے پورا یقین ہوگیا کہ ہاتھی اس تک نہیں پہنچ سکتا، تو وہ کھڑا ہوا اور پورا منہ کھولے…
لائبریری اور غیرنصابی کتابیں ۔۔۔ عارف چنگیزی
٭ معاشرے میں غیر نصابی کتابیں نہ پڑھنے کی کئی وجوہات ہیں۔ ان میں سے ایک اہم وجہ یہ ہے کہ اسکولوں (سرکاری اور غیرسرکاری) میں لائبریری کا وجود ہی نہیں اوراگر لائبریری موجود بھی ہے تو وہاں طالبعلموں کو جانے کی اجازت نہیں۔ اس کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ کہیں طالبعلم کتابوں کی ترتیب خراب نہ کر دیں یا لائبریری کو گندا اور استادوں کے چائے پینے کا وقت ضائع نہ کر دیں یا اساتذہ کے تفریحی بحث و مباحثہ میں خلل نہ ڈالیں۔ جب بچے اسکول…