ہزارہ گی زبان کی طاقت تحریر: اسحاق محمدی آسٹریلیا کی حالیہ مردم شماری اگست 2026ء میں آسٹریلین ہزارہ کے “ہزارہ اور ہزارہ گی” کے اندراج کے حوالے سے سوشل میڈیا میں جو مباحثہ قوم کے درمیان جاری ہے، اس سے مجھے یاد آیا کہ 2000ء کے ابتدائی سالوں کے دوران “ناصری” نامی ایک قوما نے انڈونیشیا کے ایک مہاجر کیمپ سے مجھ سے بھی رابطہ کیا تھا اور میں نے ہزارہ ڈاٹ نیٹ کے ایڈمن کے تعاون سے کافی عرصے تک اس کی تشہیری مہم میں حصہ بھی لیا تھا۔…
Author: اسحاق محمدی
شیخ ناصر علی انصاری اورحاجی یعقوب علی انیس ۔۔۔ اسحاق محمدی
شیخ ناصر علی انصاری اورحاجی یعقوب علی انیس تحریر: اسحاق محمدی شیخ ناصر علی انصاری اگرچہ ماضی میں کوئٹہ میں آباد ہزارہ کے درمیان دینی علوم پر دسترس رکھنے والوں کی تعداد زیادہ نہیں تھی، لیکن جو بھی تعداد تھی ان کی بڑی اکثریت ہزارہ گی موضوع سے ہمیشہ فاصلہ رکھنے کو ترجیح دیتی تھی۔ اس کے برعکس شیخ ناصر علی انصاری آخری سانس تک ہزارہ و ہزارہ گی کاز سے جڑے رہے۔ ان کے بڑے بیٹے حاجی محمد گلزاری کے مطابق ان کی پیدائش 1924ء میں ہوئی تھی۔ لطف…
آسٹریلیا کی مردم شماری میں ایک چھوٹا کردار ۔۔۔ اسحاق محمدی
آسٹریلیا کی مردم شماری میں ایک چھوٹا کردار تحریر: اسحاق محمدی ایک مختصر تمہید کے طور پر مناسب ہوگا کہ پہلے مردم شماری کے حوالے سے اپنے بارے میں چند باتیں قارئین کے ساتھ شیئر کروں۔ غالباً 1978ء میں، جب میں نویں جماعت کا طالب علم تھا، مرحوم حوالدار غلام حسن کے ساتھ محلے کی سطح پر اجتماعی کاموں کا آغاز کر چکا تھا۔ اس زمانے میں دوست، رشتہ دار، جان پہچان والے اور محلے دار اپنی قومی شناختی، بچوں کے اندراج کے بی فارم، لوکل فارم اور مردم شماری…
سانحہ 6 جولائی 1985ء ۔۔۔ اسحاق محمدی
سانحہ 6 جولائی 1985ء تحقیق و تحریر: اسحاق محمدی گزشتہ صدی کی ساتویں دہائی ہمارے ریجن کی تاریخ میں اس لحاظ سے کلیدی اہمیت کی حامل ہے کہ اس دہائی کے آخری چند سالوں کے دوران بڑے بڑے سیاسی تحولات رونما ہوئے۔ اپریل 1978ء میں روس نواز خلق ڈیموکریٹک پارٹی نے افغانستان میں سردار داؤد خان کا تختہ الٹ کر ملک کی باگ ڈور سنبھالی، جس کے جواب میں امریکہ کی سربراہی میں قائم مغربی ممالک کے اتحاد نے نئی حکومت کو ناکام بنانے کی جارحانہ پالیسی ترتیب دی۔ اسی…
بریگیڈیئر خادم حسین خان چنگیزی (1932ء–2004ء) حصہ دوئم ۔۔۔ اسحاق محمدی
بریگیڈیئر خادم حسین خان چنگیزی (1932ء–2004ء) حصہ دوئم تحریروتحقیق: اسحاق محمدی خمینی صاحب نے ابتدا میں “نہ شرقی، نہ غربی” کا نعرہ بلند کیا اور بعض پُرجوش انقلابیوں نے “مرکزِ نہضت ہائے اسلامی” (اسلامی تحریکوں کا مرکز) قائم کرکے نظامِ ولایتِ فقیہ کو برآمد کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بھی بنایا، لیکن بہت جلد انہیں زمینی حقائق کا ادراک ہو گیا۔ چنانچہ بظاہر “مرگ بر امریکا، مرگ بر شوروی” کے نعروں کے باوجود، انہوں نے اپنے مفادات کی خاطر اندرونی سطح پر سوویت یونین کے ساتھ مفاہمت کا راستہ اختیار کیا۔…
بریگیڈیئر خادم حسین خان چنگیزی (1932ء–2004ء) ۔۔۔ اسحاق محمدی
بریگیڈیئر خادم حسین خان چنگیزی (1932ء–2004ء) تحقیق و تحریر: اسحاق محمدی (حصہ اول) بریگیڈیئر خادم حسین خان چنگیزی 1932ء میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد خداداد خان کا تعلق بہسود، ہزارہ جات سے تھا، جو امیر عبدالرحمن خان کی ہزارہ نسل کش پالیسی سے بچنے کے لیے برطانوی ہند ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے تھے اور بعد ازاں ہزارہ پائنیر سے وابستہ ہو گئے تھے۔ بریگیڈیئر چنگیزی نے خالصہ اسکول (اسپیشل ہائی اسکول) میں تعلیم حاصل کی۔ 1954ء میں آرمی میں کمیشن حاصل کیا۔ آپ پاکستان بننے کے…
سرائے نمک ۔۔۔ اسحاق محمدی
سرائے نمک! تحریر: اسحاق محمدی میں نے 1976ء میں جب یزدان خان ہائی سکول میں داخلہ لیا تو اس وقت سکول کی چار دیواری زیادہ اونچی نہیں تھی، اس لیے حاجی آباد کے طلبہ کڈے غلام کی طرف سے اور مہرآباد کے طلبہ کوچہ ملا رضا کی جانب سے دیوار پھلانگ کر سکول آتے تھے۔ کڈے غلام میں اس وقت کوئی آبادی نہیں تھی۔ اس کے مشرق کی طرف، جہاں کسی زمانے میں ایک ایرانی سکول قائم تھا، ایک بڑا گڑھا موجود تھا۔ بزرگ لوگ بتایا کرتے تھے کہ وہاں…
ایک تکفیر نامہ اور ہزارہ قوم کی سیاسی تنہائی ۔۔۔ اسحاق محمدی
ایک تکفیر نامہ اور ہزارہ قوم کی سیاسی تنہائی تحقیق و تحریر: اسحاق محمدی فروری 1979ء میں ایرانی انقلاب کے بعد، دیگر علاقوں کے شیعہ ملاّؤں کی طرح کوئٹہ کے ملا بھی پرپرزے نکالنے لگے۔ اس ضمن میں پہل شیخ یعقوب علی توسلی نے تنظیم نسلِ نو ہزارہ مغل کوئٹہ کے خلاف ایک تکفیری خط سے کی۔ یاد رہے کہ اس وقت تنظیم کے کچھ اراکین افغانستان میں ثور انقلاب کے خلاف “اتحادیہ مجاہدین اسلامی افغانستان” سے وابستہ ہو کر ہزارہ جات میں مصروفِ عمل ہوگئے تھے اور اُس وقت…
میری پہلی جاب اور جاب مارکیٹ ۔۔۔ اسحاق محمدی
میری پہلی جاب اور جاب مارکیٹ! تحریر: اسحاق محمدی ستمبر 1982ء میں انٹر پاس کرنے کے بعد میں نے مزید پڑھنے سے پہلے جاب کرنے کا پروگرام بنایا تاکہ کچھ پیسے پس انداز کر سکوں۔ اس مقصد کے لیے ادھر اُدھر سے معلومات حاصل کیں تو پتا چلا کہ سرکاری جاب کے لیے تاریخِ پاکستان، تاریخِ اسلام اور کرنٹ افیئرز کے علاوہ ٹائپنگ کی بھی ضرورت پڑتی ہے۔ مجھے معلوماتِ عامہ کے ضمن میں کوئی دقت نہیں تھی، کیونکہ یزدان خان ہائی سکول کی نمائندگی کرتے ہوئے میں نے آل…
ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ ۔۔۔ اسحاق محمدی
ڈیورنڈ لائن کا تنازعہ! تحریر:اسحاق محمدی 20 اپریل 2026ء کو افغانستان کے ہزارہ رہنما استاد محمد محقق نے اپنے ایک انٹرویو میں ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک مسلمہ بین الاقوامی سرحد قرار دیتے ہوئے کہا کہ: “ہم موجودہ سرحدات رکھنے والے ملک کو افغانستان سمجھتے ہیں، جس کی تائید اقوامِ متحدہ سمیت تمام علاقائی ممالک بھی کرتے ہیں۔” قبل ازیں ازبک رہنما رشید دوستم، نیشنل کانگریس کے تاجیک رہنما ڈاکٹر لطیف پدرام اور بہت سے دیگر غیر پشتون افغانستانی رہنما پاک-افغان سرحدی لائن “ڈیورنڈ لائن” کو…