ریڈرز زون لٹریری فیسٹیول۔

تین سالوں کے کامیاب لٹریری فیسٹیول کے انعقاد کی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے ریڈرز زون کوئٹہ اس سال ایک بار پھر لٹریری فیسٹیول کا انعقاد کرنے جارہا ہے۔ فیسٹیول کا آغاز 27 جنوری کو ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا۔ بلاشبہ یہ ایک انتہائی اہم قدم ہے۔ متمدن معاشرے ایسی ہی مثبت سرگرمیوں کے نتیجے میں تشکیل پاتے ہیں۔ ریڈرز زون کا دم غنیمت ہے جس سے منسلک نوجوان نہ صرف نئی نسل کے لئے ایک صحت مند معاشرےکا خواب دیکھ رہے ہیں بلکہ وہ اس مقصد کے حصول کے لئے اپنے حصے کی شمع بھی روشن کر رہے ہیں۔
اظہار نے پچھلے دنوں اس سلسلے میں ریڈرز زون کے نمائندوں کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا جس میں فیسٹیول سے متعلق گفتگو ہوئی۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ محمد عزیز اور عباس علی اس ادبی میلے کے متعلق کیا کہتے ہیں۔

0 Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *