1970 کی دہائی کے دوران، پاکستانی ہزارہ سماج میں کچھ افراد نے انفرادی طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور نیشنل عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی، تاہم مجموعی طور پر قوم میں سیاست، خاص طور پر ترقی پسند سیاست کی طرف رجحان کم تھا۔ ہزارہ اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے اس سمت میں پہلی کوشش 1986-1988ء کے دوران، حسن رضا چنگیزی کی صدارت میں ہوئی، لیکن اس کا اثر زیادہ تر ہزارہ طالبعلموں تک ہی محدود رہا۔ عوامی سطح پر روشن خیالی کی سیاست کا آغاز ہزارہ پروگریسیو فورم…
Category: سیاسیات
مذہب کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے ۔۔۔ ناظر یوسفی
ہم اکثر ملا مخالفت میں یہ بات کہہ دیتے ہیں کہ دین کو سیاست سے جدا ہونا چاہیے۔ لیکن ہم میں اکثر اس بنیادی تصور سے بے خبر ہیں، کہ دین جب سیاست میں مداخلت کرکے اقتدار میں آتا ہے تو کس طرح جمہوریت، برابری اور انسانی حقوق کو پامال کرتا ہے۔ ادیان کے نمائندے، یعنی: ملا، پادری، پجاری اور پنڈت جب سیاسی طاقت حاصل کر جاتے ہیں، تو عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کر کے بنیادی طور پر عدل، برابری اور انفرادی آزادیوں پر قدغن لگا…
مذہب میں سیاست کا تڑکا ۔۔۔ اسحاق محمدی
اس وقت پورے پاکستان میں انتخابات کی گہما گہمی عروج پر ہے۔ انتخابات میں حصہ لینے والی پارٹیاں اور امیدواران غریب عوام سے بڑھ چڑھ کر جھوٹے وعدے کرنے میں مصروف ہیں۔ لیکن میرے اس مضمون کا فوکس علمدار روڑ اور ہزارہ ٹاون کے حلقے ہیں جن میں حسب معمول درجنوں امیدواران مختلف پارٹیوں کی طرف سے یا آزاد حیثیت سے قسمت آزمائی کے لئے انتخابی دنگل میں کود پڑے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک بلند بانگ وعدوں کے ذریعے عوام کی توجہ حاصل کرنے میں لگا ہوا ہے۔…
قیادت کا معیار ۔۔۔ جاوید نادری
سال 2024 کا پہلا مہینہ چناؤ یعنی الیکشن کی گہما گہمی سے بھرپور گزر رہا ہے۔ہر کونے کھدرے سے لیڈر نمودار ہو رہا ہے۔ کوئی کسی پارٹی یا جماعت کی نمائندگی کر رہا ہے تو کوئی آزاد حیثیت میں ولولہ انگیز جذبے سے سرشار اپنے وچار لوگوں تک پہنچانے کو بے قرار ہے۔کارنر میٹنگز اور جلسوں میں حمایت اور وابستگی کے اعلانات ہو رہے ہیں لیڈرز اپنی کرشماتی شخصیت کے پوشیدہ راز ہر کس و ناکس پر افشا کرنے کو بے چین ہیں۔یہ خوشامد کا واحد ایسا عرصہ ہوتا ہے…
بابہ مزاری کے قتل میں اسلامی جمہوری ایران کا کردار! ۔۔۔ ترجمہ اسحاق محمدی
(کمانڈر احمد شاہ مسعود قتل کیس انکوائری کمیشن رپورٹ قسط نمبر20) 1992 تا 1995 کے دوران کابل میں مجاہد تنظیموں کے درمیان ہونے والی خوفناک جنگوں میں ایران کا کردار نمایاں تھا۔ طالبان کے ظہور کے وقت جس کی کی تشکیل میں برطانیہ اور پاکستان پیش پیش تھے، ایران، افغانستان میں اپنے مفادات کو محفوظ بنانے پر جتا ہوا تھا۔ ایرانی خفیہ ایجنسی، اطلاعات اور سپاہ پاسداران، وزارت خارجہ سے مل کر دو مختلف جہتوں سے دو مختلف پالیسیوں یعنی “جنگ اور تخریب (سبوٹیج) پر عمل پیرا تھے۔ اطلاعات…
اب بھی وقت ہے، افیون سے انکار کرو۔…
آج کا انسان جس دور سے گزر رہا ہے، یہ تاریخ کا اب تک سب سے بہترین دور ہے۔ موجودہ انسان ترقی اور آرام دہ زندگی کے جن لوازمات سے برخوردار ہے، وہ گزشتہ کسی بھی دور میں کسی انسانی نوع کو میسر نہیں رہے۔ کہنے کا مقصد یہ ہے کہ وقت جیسے جیسے گزرتا رہا ہے، انسان اور انسانی معاشرے بھی بہتری کی سمت بڑھتے رہے ہیں۔ نتیجتا آج کا انسانی سماج، انسانی زندگی کیلئے تاریخ کے کسی بھی انسانی سماج کے مقابلے میں بہترین خوبیوں سے مزین ہے۔…
سلطان علی کشتمند ۔۔۔ اسحاق محمدی
جدید افغانستان کی پونے تین سو سالہ تاریخ کے پہلے ہزارہ وزیراعظم جناب سلطان علی کشتمند بہار 1935ء کو افغانستان کے دارلحکومت کابل کے قریب قلعہ سلطان جان چہاردھی میں ایک عام کسان نجف علی کے ہاں پیدا ہوئے جن کی نسبت انہوں نے آگے چل کر”کشتمند” کا لقب اختیار کیا۔ اس گاؤں کی اکثریت ہزارہ کسانوں پر مشتمل تھی اور سوائے چند ایک خاندان کے باقی سب سخت شرائط پر بڑے زمینداروں کے پاس کام کرتے تھے۔ جناب کشتمند کا تعلق مشہور ہزارہ قبیلہ دای فولادی سے ہے…
ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ ۔۔۔ اکبر علی
پاکستان کے قیام سے لے کر اب تک ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال ہمیشہ ابتری کا شکار رہی ہے۔ پنجاب کے علاوہ باقی تینوں صوبے کبھی بھی وفاق سے مطمئن نہیں رہے ہیں۔ بلوچستان کے حصے میں تو خیر شروع دن سے محرومیاں ہی ہیں جب کہ ہمسایہ ملک افغانستان میں ثور انقلاب کے بعد سے صوبہ سرحد ( موجودہ خیبر پختونخوا) بھی پُر آشوب دور سے گزرتا آرہا ہے۔ افغانستان کی سیاسی صورتحال کے فیصلوں کے بڑے مراکز میں کوئٹہ اور پشاور بہت اہم رہے ہیں۔ یہاں تھوڑی…
رہبر کی ضرورت ۔۔۔ میر افضل خان طوری
رہبر کی ضرورت تحریر: میر افضل خان طوری کسی اندھیری رات میں انسان کے پاس اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے دو ہی راستے بچتے ہیں۔ یاتو خود اپنی روشنی کا بندوبست کرکے اپنی منزل کا سفر اختیار کرے۔ یا پھر کسی اور کے جلائے چراغ کی روشنی میں اپنی منزل مقصود تک کا سفر طے کرنا شروع کردے۔ رہنما یا رہبر ایسی شخصیت کا نام ہے جو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کرتا ہے۔ ایسی شخصیت جو کائنات کے راستوں کی طرف انسانوں کی رہنمائی…