کرایہ! سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔ عارف چنگیزی

عابد: سنا ہے آپ گھر کی دوسری منزل کرایہ پر دینا چاہتے ہیں۔
فرمان: صحیح سنا ہے۔
عابد: کتنا کرایہ رکھا ہے؟
فرمان: ایڈوانس 15لاکھ، ماہانہ کرایہ 30ہزار
عابد: بہت زیادہ نہیں؟
فرمان: ماہانہ 30ہزار کون سا مہنگا ہے؟
عابد: غریب لوگ ماہانہ 30ہزار کماتے نہیں۔ کرایہ کس طرح ادا کریں؟
فرمان: ضرورت مند لوگ لے لیں گے۔
عابد: ایڈوانس ایک یا دولاکھ رکھیں تاکہ ضرورت مند باقی رقم سے کاروبار کرکے کرایہ کا بندوبست کرسکیں۔
فرمان: چھوڑو ان باتوں کو چلو سبزی روڑ سے سبزی خریدتے ہیں۔
عابد: گھر کے نزدیک جو سبزی والے ہیں ان سے خریدیں۔
فرمان: یہ لوگ گران فروش ہیں ہر چیز 20 ،30 روپے مہنگی دیتے ہیں۔

عارف چنگیزی
0 Shares

One thought on “کرایہ! سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔ عارف چنگیزی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *