سین پیڈرو، ہزارہ ٹاؤن اور مری آباد۔ دنیا کی پُر تعیش جیلیں رضا باتور بولیویا کے شہر لاپاز (La Paz) میں بولیویا کی سب سے بڑی اور اپنی نوعیت کی منفرد جیل سین پیڈرو (San Pedro) واقع ہے جہاں پر مختلف جرائم میں ملوث کم از کم 1500 افراد اپنی فیملی کے ساتھ رہتے ہیں۔ اس جیل کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں قید سارے مجرم بہت ساری آزادیوں کے ساتھ سوسائٹی کے دیگر افراد کی طرز پر زندگی بسرکررہے ہیں۔ جیل میں قید لوگ باقاعدہ طور پر…