مینڈیلا ایفیکٹ، آزاد ارادہ اور میٹا اویئرنس ۔۔۔ جاوید نادری

انسان ہمیشہ سے یہ سمجھتا آیا ہے کہ اس کی یادداشت، اس کے فیصلے اور اس کی اخلاقی ذمہ داری اس کے اپنے اندر سے جنم لیتی ہیں۔ لیکن جدید نفسیات، ادراکی سائنس اور فلسفہ اس تصور کو بتدریج پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ مینڈیلا ایفیکٹ اس حقیقت کی ایک واضح مثال ہے کہ یادداشت محض انفرادی ذہن کی پیداوار نہیں بلکہ اجتماعی بیانیوں، ثقافتی سانچوں اور مسلسل دہرانے والے سماجی محرکات سے تشکیل پاتی ہے۔ جب بڑی تعداد میں افراد ایک ایسے واقعے کو یاد کرنے لگتے ہیں جو حقیقت…

پروفیسر فاطمہ چنگیزی 1942-2025ء ۔۔۔ اسحاق محمدی

پروفیسر فاطمہ چنگیزی نے 1942ء کو کوئٹہ کے ایک ہزارہ گھرانہ حاجی احمد علی کے آنگن میں آنکھ کھولی۔ انکی خوش قسمتی تھی کہ ان کے والد عام روایت پسند ڈگر سے ہٹ کر روشن سوچ رکھنے والے انسان تھے اور بچوں کے ساتھ، بچیوں کی تعلیم کو بھی ضروری سمجھتے تھے۔ حاجی احمدعلی کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔ دوسری بیٹی سے متعلق زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ ایک بیٹا شوکت علی چنگیزی پڑھ لکھ کر جیالوجیکل سروے آف پاکستان میں سروس کرنے لگے اور ڈائریکٹر کے طور پر…

خدا کا ذرّہ، خدائی ذرّہ یا گاڈ پارٹیکل ۔۔۔ جاوید نادری

یہ آرٹیکل پروفیسر پیٹر ہگز کے دنیا سے رخصت ہونے کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔ بوسون ذرات مخلوط ذرات ہوتے ہیں مگر ان میں سے چند  ایک کامل یا یک ساختہ بھی ہوتے ہیں۔ یعنی یہ ذیلی ذرات پر مشتمل نہیں ہوتے اور بنیادی ذرات میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں یہ نام طبیعیات دان ستیندرا ناتھ بوس کی وجہ سے ملا ہے جو آئینسٹائن کے ساتھ متعلقہ شعبے میں سرگرم رہے۔ ہگز بوسون کو خدا کا ذرّہ کہا جاتا ہے کیونکہ ماہر…

نیوٹرینوز یا بھوت ذرات ۔۔۔ جاوید نادری

اس میں شک نہیں کہ ایٹم ہماری کائنات بناتے ہیں۔ کوئی بھی شے جس کی کمیت (mass) ہو یعنی میں، آپ، یہ کاغذ اور قلم جن کے توسط سے لکھا جا رہا ہے، سب ایٹموں سے بنے ہوئے ہیں۔  ایک لمبے زمانے تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ایٹم وہ چھوٹے سے چھوٹا بنیادی ذرہ ہے جس سے ساری کائناتیں وجود میں آئی ہیں۔ لیکن اب ہمیں معلوم ہے کہ ان سے بھی چھوٹے ذیلی ایٹمی ذرات موجود ہیں جنہیں کوارک اور لیپٹون کہا جاتا ہے۔ انہی ذیلی ذرات…

  ڈاکٹر زیب النساء، ہزارہ قوم کی پہلی خاتون پی ایچ ڈی ۔۔۔۔ اسحاق محمدی

ہزارہ قوم کی پہلی خاتون پی ایچ ڈی ڈاکٹر زیب النساء نے 15 مارچ 1942ء کو معروف قوم دوست شخصیت کیپٹن سلطان علی کے گھر میں آنکھ کھولی۔ میٹرک تک تعلیم سینٹ ٹریسا سکول سے حاصل کی۔ 1960ء میں انہوں نے اور محترمہ فاطمہ چنگیزی نے جب مروجہ رسومات کے برخلاف کالج میں داخلہ لیا تو روایت پسند حلقوں نے اس کا بہت برا منایا۔ یہاں تک کہ ایک مقامی ملا نے کالج نہ چھوڑنے پران کا سوشل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ لیکن ان دونوں کی خوش قسمتی کہ…

معروف مصور اور سکیچ کلب کے بانی سید فاضل موسوی سے ایک گفتگو

اسکیچ کلب عرصہ دس سال سے فائن آرٹس کی ترویج کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسکیچ کلب کے بانی اور روح رواں ملک کے نامور مصور جناب فاضل موسوی ہیں۔ پچھلے دنوں اظہار نےان سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا جو قارئین کی خدمت میں پیش ہے۔ اظہار: فائن آرٹس کی طرف کب اور کیسے راغب ہوئے ؟ فاضل موسوی: فائن آرٹس کی طرف میرا جھکاؤ بچپن ہی سے تھا لیکن مناسب رہنمائی نہ ہونے کی وجہ سے ہائی اسکول کی سطح تک میں اپنے طور پر کام کرتا…

آرٹ کے ذریعے استقامت کا اظہار۔ سکیچ کلب کوئٹہ

تحریر: فاطمہ ہاشمی ترجمہ: محمد امان جب بھی کسی گروہ پر کوئی مصیبت آتی ہے تو وہ گروہ اپنی استطاعت اور استعداد کے مطابق اس مصیبت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ کچھ گروہ اس مصیبت کا مقابلہ زیادہ بہتر انداز میں کرتے ہیں۔ مشکلات اور مسائل کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کو  استقامت کہتے ہیں۔ افراد اور گروہوں کے اعمال کو دیکھ کر ہی اس استقامت کو تقویت ملتی ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے جس ہنگامہ خیز دور سے میرا آبائی شہر کوئٹہ گزر رہا ہے اس…

پاکستان کا نظام تعلیم اور ہماری ذمہ داری ۔۔۔۔میر افضل خان طوری

لفظ تعلیم عربی زبان کے باب تفعیل سے مشتق ہے۔ اس باب کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ کسی عمل کے تسلسل کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کا مادہ ع ل م ہے۔ یہ وہی مادہ ہے جو علم کا ہے۔ یعنی علم حاصل کرنے کے تسلسل کو تعلیم کہتے ہیں۔ آج ہمیں جو ممالک اور اقوام دنیا میں سب سے آگے نظر آ رہی ہیں ان کی سب سے اہم اور بڑی وجہ اپنے ممالک میں موثر نظام تعلیم کا نفاذ ہے۔ ان ممالک میں آپ ہر وقت دنیا…

 ہزارگی زبان کے بارے میں چند باتیں ۔۔۔ اسحاق محمدی   

                   طویل عرصہ جہالت و ناخواندگی کی لپیٹ میں رہنے اور بعد ازاں کابل کے جابر افغان حکمرانوں کے ظلم و ستم کا تختہ مشق بننے کے باعث ہزارہ قوم کو اپنی تاریخ و ثقافت بطور خاص زبان کی نشوءنما و ترویج کی طرف متوجہ ہونےکی فرصت نہیں ملی۔ تاریکی کے اس طویل دورمیں افغانستان سے باہر شاد روان محمد افضل ارزگانی پہلا مورخ تھا جس نے ہزارہ تاریخ پر ایک مختصر مگر جامع تحقیقی کتاب ’’المختصر المنقول فی التواریخ ہزارہ والمغل‘‘…

جبلتیں اور اطوار و عادات ۔۔۔ فدا حسین

بشمول انسان تمام حیوانات میں یکساں پائی جانے والی خلقی صفات و خصوصیات؛ یا غیر ارادی مورثی تحریکِ حیوانی جس میں تبدیلی ناممکن ہو ”جبلت“ کہلاتی  ہے۔ بنیادی طور پر جس میں ضرورت کے مطابق خوراک حاصل کرنا؛ تولیدِ نسل کے لیے جنسی لحاظ سے جفتی کرنا اور سونا اور جاگنا شامل ہے۔   خلقی جبلتوں سے ماورا ماں باپ کے سکھائی گئی حکمت عملیوں سے استفادہ اور سطحِ عقل و شعور پر انحصار کرتے ہوئے انسان یا حیوان مختلف طرائق سے اپنی جبلتوں کی پیاس بجھا سکتا ہے، جنہیں…