معاشرہ اور اِنسان ایک دوسرے کو متاثر کرتے ہیں ۔۔۔ علی رضا منگول

زندگی میں اِنسان اپنے سماجی، سیاسی اور معاشی ماحول سے جو بھی سیکھتا ہے اُسی کے بل بوتے وہ اپنی زندگی گزارتا ہے۔ وہ زندگی کے تمام فیصلے معاشرے سے حاصل کردہ نفسیات اور نظریات کے مطابق انجام دیتا ہے۔ دنیا میں ایسا کوئی بھی شخص نہیں جس کا کوئی نظریہ نا ہو، خواہ وہ خود اِس بات کا شعور رکھتا ہو یا نہیں۔ جو لوگ لاشعوری طور پر اس بات سے انکار کرتے ہیں وہ رائج الوقت ثقافت، رواجوں اور خیالات ہی کو اپنے اعمال میں منعکس کرتے ہیں…

کشتی شکستگانیم، ای بادِشُرطہ برخیز ۔۔۔ اکبر علی

کسی بھی انسانی معاشرے میں بعض پیشے ایسے ہوتے ہیں جو معاشرے کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔ عصمت فروشی یا جنس فروشی بھی ایک ایسا پیشہ ہے جو ہر دور اور زمانے میں پنپتا رہا ہے۔ اس پیشے کی خرابی یا اچھائی پر بحث مقصد نہیں بلکہ ایک حقیقت کے طور پر اس پیشے کے وجود کو تسلیم کرکے معاشرے پر اس کے اثرات پر ایک نظر دوڑانا مقصود ہے۔ پاکستان کے بعض بڑے شہروں میں اس پیشے سے منسلک افراد کی آبادی پر باقاعدہ علاقوں کے نام سے تقریباً…

شطرنج کے موجد کا مخفی و مکتوم شاطرانہ مطالبہ ۔۔۔ فدا حسین

کہتے ہیں، کہ چونسٹھ(64) خانوں والا شطرنج کا کھیل بہت قدیم ہے اور اسے ایجاد کرنے والا شخص نہایت ذہین و فطین اور شاطر دماغ کا مالک تھا۔ جب اس نے اس کھیل کو مکمل طور پر ترتیب دیا، تواسے بادشاہ کے حضور پیش کیا اور بادشاہ سمیت اس کے وزیروں اور مشیروں کو بھی شطرنج کھیلنا سکھا دیا۔ دلچسپ کھیل سیکھنے کے بعد بادشاہ نے شطرنج اتنا پسند کیا، کہ اس نے اس کا کھیل کو ایجاد کرنے والے شخص کوفی الفور منہ مانگا انعام دینے کا فرمان جاری…

قومی ترجیحات! ۔۔۔اسحاق محمدی

مہذب قومیں اپنی قومی ترجیحات کا تعین قومی مفادات کے تحت کرتی ہیں جو طویل المدت اور مختصرالمدت بنیادوں پر محیط ہوتی ہیں۔ عام طور پر ملکی سطح پر قومی ترجیحات کا تعین حکمران اپنی سوچ و فکر اور علم و تجربات یا پھر اہل علم و دانش حلقوں کی مشاورت سے کرتے ہیں۔ اب اگر حکمران عالم و عاقل اور بالغ نظر ہو تو یہ قوم و ملک کے لئے ترقی و خوشحالی کا ضامن؛ جبکہ اس کے برعکس بے تدبیر، خود غرض اور مفاد پرست حکمران تباہی، بربادی،…

عورت اور ہمارا معاشرہ ۔۔۔ نواز خان سنجرانی

عورتوں کے ہر قسم کے تشدد سہنے کی ابتدا ماں سے شروع ہوتی ہے۔ یہ تشدد جسمانی نہیں بلکہ ذہنی طور پر ہوتا ہے۔ ایک لڑکی کو بچپن سے ہی یہی کہا جاتا ہے کہ تمہارا رتبہ تمہارے بھائی سے کم ہے۔ دنیا کی اچھی سے اچھی آسائشیں خاندان کی طرف سے لڑکوں کو مہیا ہوتی ہیں اور عورت کو یہ کہہ کر چپ کروایا جاتا ہے کہ: ”تم عورت ہو اپنے اندر برداشت پیدا کرو، کل کو کسی اور گھر میں بہو بن کر جاؤگی۔ وہ گھر؛ جہاں لڑکا…

انسان،  انسان کو ڈستا ہے ۔۔۔ صدیقہ سحر

                                                 ؎   مقید کردیا سانپوں کو یہ کہہ کرسپیروں نے             یہ انسانوں کو انسانوں سے ڈسوانے کا موسم ہے  اللہ تعالیٰ نے انسان کو اعلیٰ درجے پر فائزاس لئے کیا اور دوسری مخلوقات پر شرف و برتری اس لئے بخشی،  تاکہ وہ ایک دوسرے کی دلجوئی کریں،  آپس میں اچھے روابط قائم کریں اور زندگی کا سفر خوشگوار انداز سے گذاریں۔  بقول ارسطو انسان ایک سیاسی اور معاشرتی حیوان ہے،  یعنی یہ مل جل کر رہنے پرمجبور ہیں،  معاشرے سے ہٹ کر اکیلے…

انسانی معاشرے کا عکس ۔۔۔ صدیقہ سحر

  اللہ تعالیٰ نے یہ وسیع و عریض کائنات بنائی، اس میں خوبصورت وادیاں، پہاڑ، دریا و سمندر، لہلہاتے درخت، نیلگون فلک، نظام شمسی اور طرح طرح کی نعمتیں پیدا کیں اوراس میں بنی نوع انسان کو پیدا کیا اور تمام مخلوقات میں سب سے اعلیٰ و ارفع مخلوق بنا کر اسے اشرف المخلوقات کا لقب دیا۔ اس کو عقل و شعور اور فہم و ادراک عطا کیا تاکہ وہ انہیں بروئے کار لاکر مظاہر فطرت پر غور کر سکیں اور خالق کائنات کی صفائی کو قریب سے مشاہدہ کرکے…

ذرا تصور کریں ۔۔۔ حسن رضا چنگیزی

٭ صبح کے سات بجے ہیں۔ آپ گہری نیند میں ہیں جب آپ کے موبائل فون کا الارم بجنے لگتا ہے۔ آپ جاگ جاتے ہیں اور پاس ٹیبل پر پڑا اپنا موبائل ڈھونڈ کر اس کا الارم بند کر دیتے ہیں۔ پھر آپ آنکھیں ملتے ہوئے بستر سے نکلتے ہیں اور باورچی خانے کی طرف لپکتے ہیں۔ کیتلی میں پانی بھر کر اسے ہیٹرپر رکھتے ہیں اور ہیٹرآن کر دیتے ہیں۔ ہاتھ منہ دھو کر آپ دوبارہ کمرے میں آتے ہیں،  بستر ٹھیک کرکے اپنا موبائل آن کرتے ہیں اور…

اصلی نگینے ۔۔۔ اسحاق محمدی

٭ اس سال جولائی میں مجھے بارہ سال بعد کوئٹہ جانے کا موقع ملا تھا۔ زیادہ وقت نجی مصروفیات میں گذرا، تاہم قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی محافل میں گپ شپ کے علاوہ، عام گلی کوچوں میں لوگوں کے رویوں، بطور خاص نوجوان نسل کی بے سریوں اور نشست و برخاست سے مجھے لوگوں میں نفسا نفسی، سیالداری، دولت اور نمود و نمائش کے پیچھے اندھا دھند بھاگم بھاگ، جبکہ نوجوانوں میں اپنے مستقبل سے لاتعلقی کی کیفیتیں صاف طورپر نظر آئیں۔ اس بارے میں قدرے تفصیل سے لکھنے…

اتوار کا دن۔۔۔ راحیلہ بتول

اس اتوار کو خلاف معمول خوب دیرتک سونے کا ارادہ کیا مگرحسب عادت عین مخصوص وقت پہ آنکھ کھل گئی۔ پھر دیرتک کروٹیں بدلنے اور نیند سے آنکھ مچولی کھیلنے کے بعد نظریں دیوارپہ ٹنکی گھڑی پرپڑی۔ ابھی گھڑی نے نو بجائے ہی تھے کہ چلتا ہوا پنکھا اور ایرانی کولر دونوں بیک وقت بند ہو گئے۔ چلو جی! پتہ چلا کہ بجلی بھی ہماری طرح چھٹی منانے چلی گئی۔ اب اتنی گرمی میں بھلا نیند کہاں آنی تھی لہذا خود پر مزید تشدد کیئے بغیر، ناشتہ بنانے کے لیے…