بینظیر بھٹو ہسپتال میں موجود سہولیات اور مشکلات سے متعلق ہسپتال کی انتظامیہ اور سٹاف سے ایک گفتگو۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی شہید چیئرپرسن اور پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کے نام سے منسوب “محترمہ شہید بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال” کا آغاز اپریل 2009 میں ہوا تھا۔ یہ ہسپتال میجر محمد علی شہید روڈ سے متصل گلستان ٹاؤن میں واقع ہے۔ اس ہسپتال سے نہ صرف قرب و جوار کے رہائشی علاج و معالجے کے لئے رجوع کرتے ہیں بلکہ دور دراز علاقوں سے بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد یہاں علاج کے لئے آتی ہے۔ لیکن کیا اس ہسپتال میں مریضوں کو علاج کی بنیادی سہولتیں میسرہیں، ہسپتال کو کس قسم کے مسائل درپیش ہیں اور ہسپتال کی انتظامیہ ان مسائل سے نمٹنے کے لئے کیا اقدامات کر رہی ہے؟
انہی سوالوں کے جوابات معلوم کرنے کے لیے “اظہار ڈاٹ نیٹ” izhaar.net کی ایک ٹیم نے پچھلے دنوں ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نور محمد قاضی اور دیگر سینئر سٹاف سے ایک گفتگو کا اہتمام کیا۔
آئیے سنتے ہیں کہ انہوں نے ان موضوعات سے متعلق کیا کہا!
اپنی رائے ے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *