جولائی کی بے رحم اور جھلسا دینے والی گرمی، شہر کے عین بیچوں بیچ، کالے سیاہ رنگ کے لباس میں ملبوس یہ بے ہنگم ہجوم- رسیاں توڑتے، رکاوٹیں پھلانگتے، ایک دوسرے پہ چڑھتے، دھکا دیتے، ٹکریں مارتے، لڑائی کرتے اور گالیاں بکتے۔ نا جانے یہ کیسا بھپرا ہجوم ہے ؟ ارے! یہ سب تو لبیک یا حسین اور سلام یا حسین کی صدائیں بھی بلند کر رہے ہیں۔تو کہی، یہ لوگ عزاداران مولا حسین تو نہیں! مگر نہ تو سوگواران امام اور عزاداروں کی پہلے یہ حالت ہوتی تھی اور…
Author: راحیلہ بتول
چراغ تلے اندھیرا ۔۔۔ راحیلہ بتول
گردش دوراں کہہ لیں یا پیٹ کے دوزخ کی آگ، بہتر روزگار کی تلاش بالآخر ہمیں ملکی ادارے کے ایک تربیتی مرکز لے گئی جہاں ملک بھر سے ہررنگ ونسل کے اعلی تعلیم یافتہ نوجوان لڑکے لڑکیاں عسکری تربیت لینے کے لیے جمع تھے۔ جس طرح ٹریننگ کے شرکاء کا تعارف کسی بھی ٹریننگ کا ایک اہم جزو ہوتا ہے بالکل اسی طرح ہمیں بھی مختلف نامی گرامی شخصیات کے سامنے کئی بار اپنا تعارف کرانے کا موقع ملا۔ اسی تسلسل میں ایک بار اپنا تعارف کراتے ہوئے نہایت خوشگوار…
اتوار کا دن۔۔۔ راحیلہ بتول
اس اتوار کو خلاف معمول خوب دیرتک سونے کا ارادہ کیا مگرحسب عادت عین مخصوص وقت پہ آنکھ کھل گئی۔ پھر دیرتک کروٹیں بدلنے اور نیند سے آنکھ مچولی کھیلنے کے بعد نظریں دیوارپہ ٹنکی گھڑی پرپڑی۔ ابھی گھڑی نے نو بجائے ہی تھے کہ چلتا ہوا پنکھا اور ایرانی کولر دونوں بیک وقت بند ہو گئے۔ چلو جی! پتہ چلا کہ بجلی بھی ہماری طرح چھٹی منانے چلی گئی۔ اب اتنی گرمی میں بھلا نیند کہاں آنی تھی لہذا خود پر مزید تشدد کیئے بغیر، ناشتہ بنانے کے لیے…
دوہرا معیار ۔۔۔ راحیلہ بتول
* یہی کوئی چند ہفتے قبل لاہور کے ایک مینٹل ہسپتال کے اندر واقعہ چرچ کی ویڈیو سوشل میڈیا پہ وائرل ہوئی جس میں چند مسلمان نرسوں نے چرچ کو یرغمال بنا کر وہاں ایک محفل میلاد منعقد کی۔ ویڈیو میں تمام مسلمان خواتین عشق رسول سے سرشار،زور زور سے نعت رسول مقبول پڑھتے اور اپنے کارنامے کی فلم بینی کرتے ہوئے دیکھی جا سکتیں ہیں۔جبکہ دوسرے کونے میں ڈری ،سہمی مسیحی نرسیں اپنی عبادت گاہ کی بے حرمتی کا تماشادیکھتی،نظر آرہیں ہیں۔بس ختم کیا!!؟ ارے کہاں!پکچر تو ابھی باقی…
میرا حصہ ۔۔۔ راحیلہ بتول
آج کی تحریر مذہبی رجحان رکھنے والے تمام بہنوں، بھائیوں اور دوستوں سے انتہائی معذرت کے بعد لکھنے کی جسارت کر رہی ہوں۔ بچپن سے لے کر جوانی تک، سکول کے امتحانات اور پھرکالج یونیورسٹی کے پیپرز میں یہی لکھ لکھ کے ہمارا ذہن پختہ ہو گیا، کہ اسلام میں عورت کا مقام بہت ہی بلند ہے اور دیگر مذاہب کے برعکس اسلام نے عورتوں کو بھی مردوں کے برابر ہی حقوق دیئے ہیں۔ دنیا کی دیگر نصف آبادی کی طرح ہم نے بھی ان باتوں کا یقین کر لیااور…
ایم پی اے صاحب،حلقہ پی بی ستائیس کے نام کُھلا خط
محترم و مکرم ایم پی اے صاحب، حلقہ پی بی 27، کوئٹہ حالیہ مچھ والے واقعہ کے تناظر میں آپ کی ایک ادنٰی سی ووٹر اور آپ کی پارٹی کی پرانی حامی، چند گزارشات، شکایات اور سوالات ذہن میں لیے آپ سے مخاطب ہونے کی جسارت کر رہی ہے۔ گو کہ سوال کرنا شاید آپکو پسند نہیں مگرچونکہ اب بات پسند نا پسند سے کافی آگے بڑھ چکی ہے لہذا آواز اٹھانا اور سوال کرنا بھی فرض ہو گیا ہے۔ توعرض یہ ہے کہ گزشتہ رات سوشل میڈیا پہ ایک…
نئے زمانے کی عید … راحیلہ بتول
عید قربان کے دوسرے دن ،شام کے کوئی چھ بجے، کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلنے کا اتفاق ہوا۔ مشہورومعروف گلستان ٹاون سے متصل ڈبل روڑ پر پہنچتے ہی میری آنکھوں نے جو منظر دیکھا اسے میرا قلم بیان کرنے سے کچھ ہچکچا سا رہا ہے۔ پھر بھی کوشش کرتی ہوں کہ صحیح منظر کشی کر پاؤں۔ پہلے تو کچھ نو عمر لڑکے موٹر سائیکلوں پہ سوار موت کا کرتب پیش کرتے دکھائی دیے۔ ڈبل اور ٹرپل سواری میں یہ جانباز اپنی زندگیوں سے تو بیزار…
کاش ہم انہیں ہسپتال لے جاتے! ۔۔۔ راحیلہ بتول
٭ یوں تو ہمیشہ کسی نہ کسی واقعہ نے مجھے قلم اٹھانے اور اپنا درد دل بیان کرنے پر مجبور کیا ہے لیکن آج سےپہلے کبھی اتنی ہمت نہیں جٹا پائی کہ اپنے خیالات کا سامنا کر سکوں اور دل و دماغ میں اٹھنے والے ان لفظوں کے طوفان کا مقابلہ کر سکوں۔ یقینا اب آپ یہی سوال کریں گے کہ پھر آج ایسا نیا کیا ہو گیا جس نے مجھے لکھنے پر مجبور کر دیا تو جواب میں ایک ہی جملہ کہوں گی “جب تک خود پہ نہ ییتے…