ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار (ہزارہ قوم کا مبداء و منشا) اٹھارویں قسط تحریر: جاوید نادری کوشانی اور بدھ مت کے زریں عہد کے غروب ہونے کے بعد، وسطی افغانستان اور بامیان کی وادی ایک نئے تاریخی، سیاسی اور عسکری تلاطم میں داخل ہوئی۔ پانچویں سے دسویں صدی عیسوی کا یہ طویل دور ہزارہ جات کے کوہستانی خطے کی تاریخ کا وہ نازک ترین موڑ ہے جہاں یفتالیوں کی آمد، کابل شاہی سلطنت کا ابھار، زنبلی حکمرانوں کی مزاحمت اور بالآخر اسلام کی ابتدائی آمد و اشاعت جیسے…