معمول اور روایات کے خلاف یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین جن کی اکثریت بیوٹمز کے طالبات و طلباء اور جن کی غالب تعداد کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے ہے، نے بتاریخ 11، 12 اور 13 فروری 2022ء سہ روزہ شاندار ادبی میلہ کا انعقاد KB College ہزارہ ٹاؤن میں کیا۔ اِس ادبی میلہ میں مختلف علاقوں سے مختلف اقوام کے نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے متعلق افراد اور اساتذہ کرام نے نہایت جوش و خروش اور دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ تین دن تک جاری رہنے والے ”سفینہءِ ادب“ کے نام سے…