لوگ اکثر کہتے رہتے ہیں کہ دنیا میں کوئی بھی چیز ناممکن نہیں۔ یہ بات ایک حد تک بلکل درست ہے۔ جیسے گراہم بیل اور تھامس ایڈیسن نے بڑی کوششوں کے بعد ٹیلی فون اور بجلی ایجاد کیا تھا، انسان نہ صرف مریخ تک پہنچ گئے بلکہ سمندر کی تہہ تک بھی رسائی حاصل کی جو کبھی ناممکن دکھائی دیتے تھے۔ لیکن اب بھی دنیا میں بہت سے کام ایسے ہیں جن کا انجام دینا ناممکن ہے۔ مثلا” ٹوٹ پیسٹ کو خالی کرنے کے بعد اس کی ٹیوب کو واپس پہلے کی طرح بھرنا، کشمش کو واپس انگور بنانا، ٹوٹے ہوئے شیشے واپس جوڑنا، کسی بھی نئے فنکشن میں لڑکیوں کا پرانے کپڑوں کے ساتھ جانا، شادی کے اسٹیج پر دلہن کا بغیر سونے اور میک اپ کے بیٹھ جانا، سہاگ رات میں لڑکیوں کی پاکیزگی اور پاک دامنی کے ثبوت پیش نہ کرنا، پولیس کا رشوت نہ لینا، وی آئی پی کے آنے پر سڑکوں کو بلاک نہ کرنا، آج کل کے بچوں کو پیمپر کے بجائے کپڑے لگانا، آج کل کی شادی بیاہ میں دلہن کو جہیز میں ٹیب ریکاڈر اور وی سی آر دینا، آج کل کے ٹی وی کو اینٹینا کی مدد سے چلانا، بغیر وضو کے نماز پڑھنا، ڈاکٹروں کا بغیر فیس کے مریض کا معائنہ یا آپریشن کرنا، فلم میں عورت کا نہ ہونا، بغیر چارج کے موبائل استعمال کرنا، سیاستدانوں میں سے جھوٹ، فریب اور مکاری کا کیڑا ختم کرنا، سیاست میں ایک دوسرے پر کیچڑ نہ اچھالنا، سرکاری اساتذہ اور سرکاری ملازمین میں ایمانداری کا جذبہ پیدا کرنا اور ان کے بچوں کو سرکاری تعلیمی اداروں سے تعلیم دلوانا، موٹرسائیکل، لیپ ٹاپ، موبائل اور انٹرنیٹ کے ہوتے ہوئے بچوں کا تعلیم پر توجہ دینا، سیاستدانوں کے بچوں کو پاکستانی تعلیمی اداروں سے ڈگری دلوانا، آرمی والوں کا سویلین ڈیپارٹمنٹ میں سویلین کی نوکریوں پر قبضہ نہ کرنا، کوئٹہ کینٹ میں بغیر شناختی یا کینٹ پاس کے جانا، مہمان کا میزبان کے گھر جاکر وائی فائی کا پاسورڈ نہ مانگانا، ائیر پورٹ میں رن وے پر سپیڈبریکر لگانا اور سب سے اہم چیز مولویوں کا انسان بننا۔
- ٹپ اور کرایہ! سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔ عارف چنگیزی - 05/10/2023
- کرایہ! سو لفظوں کی کہانی ۔۔۔ عارف چنگیزی - 14/09/2023
- سو لفظوں کی کہانی، جلاؤ گھیراؤ ۔۔۔ عارف چنگیزی - 20/08/2023