سو لفظوں کی کہانی۔ مہنگا ٹیوشن ۔۔۔ عارف چنگیزی

عادل: نئی گاڑی مبارک ہو۔

سکندر: خیر مبارک۔ اللہ آپ کو بھی نصیب کرے۔

عادل: کتنے میں خریدی؟

سکندر: 164000 روپیوں میں۔

عادل: آپ کے پاس YBR موٹرسائیکل بھی تو تھی۔ پھر گاڑی خریدنے کی کیا ضرورت تھی؟

سکندر: تم اتنے سادہ ہو یا سادہ بننے کا ناٹک کررہے ہو؟

عادل: کیا ہوا؟ میں نے ایسا کیا کہہ دیا؟

سکندر: گاڑی کی اپنی اہمیت ہے اور موٹرسائیکل کی اپنی۔

عادل: ہاں یہ تو ہے۔ ویسے ٹیوشن میں فزکس پڑھنے کا ارادہ ہے؟

سکندر: فیس کتنی ہے؟

عادل: چار ہزار روپے۔

سکندر: یار یہ ٹیوشن والے بہت زیادہ فیس لیتے ہیں۔

عارف چنگیزی
0 Shares

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *