سو لفظوں کی کہانی (قبروں کی تعمیر)۔۔۔ عارف چنگیزی

 پہلا دوست: یار زمانہ بہت بدل گیا ہے۔

 دوسرا دوست: وہ کیسے؟

پہلا: آج کل لوگ زندہ انسانوں پر کوئی توجہ ہی نہیں دیتے اور نہ ہی غریبوں کا کوئی پرسان حال ہے، مگر مُردوں کی قبروں کی تعمیر کیلئے ہزاروں روپے خرچ کرتے ہیں۔

 دوسرا: ہاں یار صحیح کہہ رہے ہو، ہمارے پڑوس والے بہت ہی غریب ہیں، ان کے پاس دو وقت کا کھانا تک نہیں۔ اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو انہیں دے دیں۔

پہلا: میرے پاس تو صرف 35000 ہے جو میں نے اپنی ماں کی قبر پر سنگ مرمر لگانے کیلئے اکٹھا کیا ہے۔

عارف چنگیزی
0 Shares

عارف چنگیزی

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے فارغ التحصیل عارف چنگیزی گزشتہ کئی سالوں سے درس و تدریس سے وابستہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *