دھرنے کی تاریخ اور ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے … سجاد عاصم

دھرنا ایک قسم کا احتجاج ہے، جس میں احتجاج کرنے والے ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور کسی خاص مطالبے پر اصرار کرتے ہیں۔ عموما دھرنا دینے والوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک انکا مطالبہ منظور نہیں کیا جاتا۔ دھرنے کا مطالبہ عموما عملی نوعیت کا ہوتا ہے، تاریخ میں اسکا استعمال اس مقصد کیلئے ہوتا رہا ہے کہ کسی خاص عمل کو روکا جائے یا اس کی جانب متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کی جائے۔ اس کے علاوہ دھرنا دینے کی جگہ کا تعین…

فکر و عمل کا جدلیاتی رشتہ ۔۔۔ علی رضا منگول

٭ میں ہمیشہ پڑھتا رہتا ہوں اور پڑھنے سے مراد کتاب پڑھنا ہی نہیں بلکہ حالات، دوستوں اور ارد گرد کے لوگوں اور سوسائٹی کو بھی پڑھتا رہتا ہوں۔ سوسائٹی صرف مری آباد, کوئٹہ یا بلوچستان یا پھر پاکستانی سوسائٹی نہیں ہوتی بلکہ انٹرنیشنل سوسائٹی ہی اصل میں ہماری سوسائٹی ہوتی ہے۔ اپنی سوسائٹی کو جس قدر ہم وسعت میں پڑھیں گے ہماری نگاہیں اسی قدر دور دیکھنے کے قابل ہوں گی۔ البتہ ہمارے ملک میں تو میڈیا پر سنسر شپ ہی نہیں بلکہ ہمارا میڈیا Engineered ہے اور عوام…

عہد ساز شخصیت، میر آف چاغی میر مدد خان سنجرانی

حاجی میر مدد خان سنجرانی ضلع چاغی کے افغان سرحدی علاقہ صالحہ کاریز میں 12 اگست1956ء کو خان آف چاغی خان صاحب، خان یعقوب خان کے بھتیجے میر شاہ نواز خان کے ہاں پیدا ہوئے۔ سخاوت اور مہمان نوازی، غریب اور مسکینوں کی مدد کرنا میر صاحب کو وراثت میں اپنے والی میر شاہ نواز خان اور دادا خان صاحب یعقوب خان سے ملا ہے۔ سنجرانی قبیلے میں میر صاحب کا تعلق خان فیملی سے ہے۔ انہوں نے چھ سال کی عمر میں دالبندین آکر ابتدائی تعلیم حاصل کی، اور…

میں ایک نئی موت مرا … زہرا علی

  نعرہ تکبیر……اللہ اکبر نعرہ رسالت……یا رسول اللہ ﷺ نعرہ حیدری……یا علیؑ۔ شہادت شہادت……سعادت سعادت۔   نعروں کی گونج سے جب میری آنکھ کھلی، تو میں نے محسوس کیا کہ میرا پورا جسم کسی کپڑے میں لپٹا ہوا تھا۔ میں نے یہ بھی محسوس کیا کہ میری ناک میں روئی کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ٹھونسے گئے تھے۔ یہ کس نے کیا تھا؟ اس طرح تو میرا دم گھٹ جائے گا۔ ایک شدید ہڑبڑاہٹ میں، میں نے ہاتھ پیر کھولنے اور ناک میں ٹھونسی وہ روئی نکالنے کی بہت کوشش کی؛…

قبروں کی صرف ایک اور قطار ۔۔۔ فاطمہ عاطف

 قبروں کی صرف ایک اور قطار ۔ 10 جنوری 2013 انسانیت کی تاریخ کے سیاہ دنوں میں سے ایک دن جب ہزارہ نشین علاقے علمدار روڑ پر واقع ایک سنوکر کلب پر حملہ کیا گیا۔ بلاسٹ ہوا اور جب لوگ زخمیوں کی مدد کیلئے اس جگہ پہنچے اور میڈیا کے نمائندے بھی کوریج کے لئے موقع پر پہنچے ہی تھے کہ کچھ منٹوں کے وقفے سے ایمبولینس میں چھپائے گئے بم کے ایک اور بلاسٹ نے تباہی مچا دی۔ سانحے میں 110 افراد شہید اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی…

ایک نئی ثقافت کی تشکیل کا آغاز ۔۔۔ علی رضا منگول

دنیا بھر کے محنت کشو ایک ہوجاؤ! بہت سے لوگ اس جملے میں چھپی سائنسی حقیقت کے ادراک سے ابھی نابلد اور بے نیاز ہیں۔ مگر اس سچائی کی طاقت اور شکتی اب آشکار ہونے کو ہے۔ بدلتی دنیا میں سائنس اور ٹیکنیک کی بے پناہ ترقی نے پرانی ثقافت کے بطن سے جس نئی ثقافت کے جنم کی شروعات کی ہیں اس کی بدولت انسان آج دیگر انسانوں سے قریب سے قریب تر ہورہا ہے۔ جہاں سرمایہ داری کے استحصال نے عالمی صورت اختیار کی ہے وہیں اس نے انسانوں…

ای خُدا جان تا بیا ۔۔۔ اکبر علی

اللہ میاں تھلے آ ای خُدا جان تا بیا!!! گفتم امروز قد تُو دردِ دل کنوم دِل مہ پُورہ، یک کَمَک بِل بِل کنوم گب خُو بوگوم رُست، چرہ کِل کِل کنوم بیخی دُوری، دہ مِی نزدیکا بیا ائ خدا جان تا بیا!!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یک کَرَت گر میتنی خُو سیل کنو خُوب و بد رہ خود تُو یک غلبیل کنو زنگ درہ ہر یک مشین تُو، تیل کنو شاؤ اگر نہ می تَنی ، صوبا بیا ائ خدا جان تا بیا!!! ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وقتی بَینِ سنگ کِرِم رہ نان مِیدی ہر…

ایم پی اے صاحب،حلقہ پی بی ستائیس کے نام کُھلا خط

محترم و مکرم ایم پی اے صاحب، حلقہ پی بی 27، کوئٹہ حالیہ مچھ والے واقعہ کے تناظر میں آپ کی ایک ادنٰی سی ووٹر اور آپ کی پارٹی کی پرانی حامی، چند گزارشات، شکایات اور سوالات ذہن میں لیے آپ سے مخاطب ہونے کی جسارت کر رہی ہے۔ گو  کہ سوال کرنا شاید آپکو پسند نہیں مگرچونکہ اب بات پسند نا پسند سے کافی آگے بڑھ چکی ہے لہذا آواز اٹھانا اور سوال کرنا بھی فرض ہو گیا ہے۔ توعرض یہ ہے کہ گزشتہ رات سوشل میڈیا پہ ایک…

بے پناہ شادمانی کی مملکت

”بے پناہ شادمانی کی مملکت“ ارندھتی رائے کا دوسرا ناول ہے۔ ارندھتی رائے بھارت سے تعلق رکھنے والی مصنفہ ہے جنہوں نے اس سے پہلے بھی ایک ناول(دی گاڈ آف سمال تھنگز) لکھا ہے۔ ان دو ناولوں کے علاوہ انہوں نے سیاست اور انسانی حقوق کے حوالے سے اور بہت سی کتابیں اور مضامین لکھی ہیں۔ ارندھتی رائے سے واقفیت رکھنے والے دوست جانتے ہیں کہ وہ اپنے سیاسی نظریات کا کھلم کھلا اور بے باکانہ انداز سے اظہار کرتی ہیں اور اسی کی جھلک ان کے اس ناول میں…