اینکر: ہیلو گل خان: ہیلو اسمارٹ پی ایم: ہیلو گل خان: آپکی دو آوازیں کیوں ہیں؟ اینکر: کونسی دو آوازیں؟ گل خان: آپ کون ہو؟ میں نے اسمارٹ پی ایم صاحب کو فون کیا ہے۔ اسمارٹ پی ایم: میں اسمارٹ پی ایم ہی بول رہا ہوں۔ اینکر: جی یہ اسمارٹ پی ایم بات کر رہے ہیں۔ بتائیے آپ کو ان سے کیا کام ہے؟ گل خان: کیوں پی ایم صاحب سے ڈائیریکٹ بات نہیں ہو سکتی کہ آپ پیغام پہنچا رہے ہو؟ اسمارٹ پی ایم: ہوسکتی ہے۔ آپ گھبرائیں نہیں۔…
Author: سجاد عاصم
دھرنے کی تاریخ اور ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے … سجاد عاصم
دھرنا ایک قسم کا احتجاج ہے، جس میں احتجاج کرنے والے ایک جگہ بیٹھ جاتے ہیں اور کسی خاص مطالبے پر اصرار کرتے ہیں۔ عموما دھرنا دینے والوں کا احتجاج اس وقت تک جاری رہتا ہے جب تک انکا مطالبہ منظور نہیں کیا جاتا۔ دھرنے کا مطالبہ عموما عملی نوعیت کا ہوتا ہے، تاریخ میں اسکا استعمال اس مقصد کیلئے ہوتا رہا ہے کہ کسی خاص عمل کو روکا جائے یا اس کی جانب متعلقہ حکام کی توجہ مبذول کی جائے۔ اس کے علاوہ دھرنا دینے کی جگہ کا تعین…
ردعمل ۔۔۔ سجاد عاصم
پہلا واقعہ اعجاز: یار سنا تم نے امجد بیچارے کا موبائل چوری ہو گیا؟ چور گن پوائنٹ پر موبائل کے ساتھ اس کا بٹوہ بھی چرا لے گئے جس میں اس کے سارے کارڈز موجود تھے۔ عارف: اچھا! چلو خیر ہے جان تو بچ گئی اس کی۔ اعجاز: جان تو بچ گئی لیکن۔۔۔۔ عارف: ویسے قصور امجد کا بھی ہے ہمیشہ موبائل پر باتیں کرتا رہتا ہے۔ کتنی بار میں نے کہا ہے کہ موبائل گھر میں رکھا کرے۔ اعجاز: لیکن یار موبائل ہوتے ہی بات کرنے کے لئے ہیں۔…
غزل ۔۔۔ سجاد عاصم
غزل کیا رکھا ہے جینے میں آگ نہ ہو گر سینے میں رہ گئے ہو بس چہرہ دیکھ ذرا آئینے میں آنکھیں خالی خالی ہیں کھو گیا میں اپنے میں تیری زلفیں حائل ہیں شام کا جادو چلنے میں حرکت میں بھی ہے ٹھہراؤ میں نے دیکھا جھرنے میں لاش بنے ہو تم بھی گر کیا قباحت سڑنے میں؟ اپنی منزل ملتی ہے اپنا رستہ چلنے میں کتنا زمانہ لگتا ہے؟ ایک تماشا بننے میں فرق ہے خون کے آنسو اور سادہ پانی رونے میں چودہ راتیں لگتی ہیں چاند…
رویت ہلال کمیٹی ۔۔۔ سجاد عاصم
پاکستان میں چاند کھوجنے اور اسلامی مہینوں کا اعلان کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جسے رویت ہلال کمیٹی کہتے ہیں۔ اس کمیٹی کے کئی ممبران ہیں جن کا کام اسلامی مہینے کی پہلی رات کا چاند دریافت کرنا ہے یا پھر دریافت کرنے والے کی تائید کرنا ہے۔ چونکہ پہلی رات کا چاند کھوجنا کافی جوکھم بھرا کام ہے۔ اس لیے اس کمیٹی کا ممبر بننے کیلئے ایک سخت امتحانی مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ دروغ بر گردن راوی، کہتے ہیں کہ کمیٹی کا ممبر بننے کے لیے…
مثبت رپورٹنگ ۔۔۔ سجاد عاصم
کچھ دنوں پہلے ایک ٹی وی چینل نے حکومت کی طرف سے پٹرول 25 روپیے مہنگا کرنے پر مثبت رپورٹنگ کی ا نتہا کردی- رپورٹنگ کرتے ہوئے رپورٹر گویا ہوا، “پچھلے 26 روز سے جو پٹرول بحران چل رہا تھا، حکومت نے بڑے ہی احسن انداز میں گزشتہ رات پٹرول کی قیمت میں اضافہ کر کے اس بحران پر قابو پا لیا ہے۔۔۔ عوام اس بات پر بھی خوش ہیں کہ حکومت نے صرف 25 روپیے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا”۔۔۔ وغیرہ وغیرہ” بات رپورٹنگ سے آگے…
مذہبی اسکالر …. سجاد عاصم
* * “کورونا، وائرس سے زیادہ ایک سازش ہے، ایک یہودی سازش جو مسلمانوں کو تاراج کرنے کے درپے ہے۔ چین میں اس کی تخلیق ہوئی، اور مسلمان محققین کا دعویٰ ہے کہ اسے چینی زبان سمجھ آجاتی ہے۔ اور ان کا قیاس ہے کہ اگر اس کی آنکھیں ہوتیں تو چینیوں جیسی ہوتیں۔ لیکن آپ کے شیطانی ذہنوں میں یہ سوال ماہی بے آب کی طرح بیتابی کر رہا ہوگا کہ بھئی چین سے یہودیوں کا کیا تعلق؟ تو میں آپ کے لئے یہ عظیم انکشاف کرتے ہوئے فخر…
پٹرول کیوں مہنگا ہوا؟ ۔۔۔ سجاد عاصم
* اسمارٹ وزیراعظم: “سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے” “پٹرول کی قیمتیں اس لیے بڑھی ہیں کیونکہ ہم سے پہلے جو حکمران تھے وہ کرپٹ تھے۔ انھوں نے خزانہ خالی کردیا تھا۔ اب خالی خزانے سے تو ہم پٹرول خرید نہیں سکتے۔ اس لیے ہم نے یہ حل نکالا ہے کہ ہم ایک ٹائیگر فورس بنا رہے ہیں جس کے لیے ہم نے ایک لاکھ موٹرسائیکلیں خریدی ہیں جو کہ ایک ریکارڑ ہے۔ ہم سے پہلے کسی کرپٹ حکمران نے نوجوانوں کے لیے اتنی موٹر سائیکلیں نہیں…