عالم مصباح (1967- 1994). دوسری قسط۔۔۔ تحریر۔ اسحاق محمدی

محمد عالم مصباح اور ان کے بھائی محمد ظاہر

انیس سو بیاسی 1982ء کے دوران شادروان پروفیسر ناظرحسین نے تنظیم نسل نو ہزارہ مغل میں ڈاکٹر علی شریعتی کے افکار و نظریات پر کلاسز کا آغاز کیا۔ ہفتہ میں ایک بار وہ شریعتی کی کتاب “اسلام شناسی” کے مختلف فارسی ابواب پڑھ کر آسان ہزارگی میں اس کی تشریح کرتے تھے اور کلاس کے آخر میں شرکاء کے سوالات کے جوابات دیتے جاتے تھے۔ راقم اور مصباح ان کلاسز کے ریگولر شرکت کرنے والوں میں سے تھے۔ ہمارے علاوہ زمان دہقانزادہ، عزیز تبسم اور رضا واثق بھی کبھی کبھار…