یاد دہانی ۔۔۔ مصطفیٰ شاہد

یاد دہانی۔۔۔
 مصطفیٰ شاہد
اُس رات
وہ چور دروازے کے پیچھے کھڑا تھا
اُس نے دَرز سے دیکھا
کمرے میں حقیقت ننگی کھڑی تھی
اگلی صبح کپڑے پہن کر
جب وہ دفتر کی طرف جانے لگا
تو اس نے خود سے کہا:
”میں غلط بھی ہوسکتا ہوں“
شام کو اُس نے یہ بات فریم کرکے
کمرے کی دیوار پر لٹکا دی!
مصطفیٰ شاہد
Latest posts by مصطفیٰ شاہد (see all)
34 Shares

مصطفیٰ شاہد

مصطفیٰ شاہد نوجوان نسل کے نمائندہ شاعر ہیں۔ شاعری پر مبنی ان کی تین کتابیں چھپ چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *