زمیں کھنکتی رہی اور گھٹا نے کچھ نہ کہا گلی تک آ کے بھی کالی بلا نے کچھ نہ کہا تمام شب پڑی جذبوں پہ اتنی اوس کہ بس تمام شب خلشِِ دیر پا نے کچھ نہ کہا کہاں کہاں پہ درختوں کی چادریں اُتریں لگی وہ چپ کہ برہنہ ہوا نے کچھ نہ کہا کہاں بجھے وہ دریچوں سے جھانکتے چہرے پلٹ کے آئی تو بادِ صبا نے کچھ نہ کہا عجب ہے قحطِ صدا بھی کہ جب گرے ہم لوگ ادھر اُدھر سے کسی ہمنوا نے کچھ نہ…
Author: طالب حسین طالب
طالب حسین طالب نوجوان نسل کے مقبول شاعر ہیں۔ زیادہ ترغزل میں طبع آزمائی کرتے ہیں. درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں اور گورنمنٹ کالج اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔