ایک جائزہ: خالد حسینی کا ناول “اے تھاوزنڈ سپلینڈڈ سنز” … سجاد حسین

خالد حسینی کی “A Thousand Splendid Suns” جذباتی سطح پرمیرے لیے مشکل ترین کتابوں میں سے ایک تھی۔ مریم اور لیلا کے کرداروں میں جس ماہرانہ انداز سے خالد حسینی نے افغانستان کی دو نسلوں کا نمایندہ درد پیش کیا ہے، وہ کمال ہے۔ ہمارے لیے، اور ہم سے یہاں میری مراد اردو زبان میں زیر نظر جائزہ پڑھنے والے پاکستان کے وہ پشتون اور ہزارہ دوست ہیں جو خاندانی ریشوں، رشتہ داریوں، پشاور اور کوئٹہ میں مہاجرین کے ساتھ میل ملاپ اورافغانستان سے جغرافیائی قربت کے سبب افغانستان کی…

میٹھی نمکو … سجاد حسین چنگیزی

” انا للہ وانا الیہ راجعون۔ یک اعلان ِ فوت شدگی بشنوین۔ محمد مرزا فرزند کربلائی علی جمعہ، برادر حاجی انور، بابے علی اکبر و علی اصغرفوت گردیدہ ۔ ۔ ۔” مسجد کے لاوڈ اسپیکر سے کئی جانے پہچانے ناموں کی تکرار سن کر صغرٰی نے اپنی سوجھی ہوئی لال آنکھوں کو کھولاتھا۔ اسے وہ تاریک دن اور وہ کربناک لمحے اچھی طرح یاد ہیں۔اُس دن گزشتہ پانچ گھنٹوں سے وہ روتی رہی تھی۔ ناقابل برداشت کرب، شدید غم اور واویلوں کے بیچ میں اچانک اسے قرار آجاتا۔ اسے بہت…

میرا جسم کس کی مرضی؟ ۔۔۔ سجاد حسین

فیمنزم گزشتہ صدی میں مغرب میں عورتوں کے حقوق کی لیے اٹھنے والی شعوری تحریک ہے۔ اس تحریک کی تاریخی وابستگی بلاشبہ “لبرل ازم ” کے ساتھ ہے، یعنی عورت اپنے خاندان، قبیلے کی بندشوں سے بہ حیثیت فرد آزاد ہو۔ لیکن گزشتہ صدی ہی میں لبرلزم کے مقابل دیگر توانا فکری تحریکوں نے اپنے اپنے انداز میں لبرل یا کیپٹلسٹ فیمنزم پر زبردست تنقید کرتے ہوئے اس کے سوشلسٹ یا نیشنلسٹ متبادل پیش کیے۔ سوشلسٹ فیمنزم ہی کی کوکھ سے لبرل فیمنزم پر یہ زبردست تنقید ہوئی کہ گویا…

فاطمہ تو “ترجمان اُمّت مظلوم” ہے ۔۔۔ سجاد حسین

بیکاری کے ایّام میں فرصت نصیب ہوئی تو سوچا کسی یار ِ باوفا کا تذکرہ چھیڑکر گزشتہ سالوں میں مشکل حالات میں ساتھ دینے والے دوستوں کی قدر دانی کی ادنٰی سی کوشش کروں اور ساتھ ہی اپنے اوپر سے بے اعتنائی کا الزام کم کرتا چلوں۔ سال 2011 میں جب کوئٹہ سے ہر دوسرے تیسرے روز ٹارگٹ کلنگ کی افسوسناک خبریں آتی تھیں تب دنیا بھر میں کمیونٹی کے ہر فرد کی طرح ہم بھی اسلام آباد میں دوستوں کی بیٹھک لگا کر سر جوڑ لیتے کہ آخر ہم…

بھابھی ۔۔۔ سجاد حسین

بھابھی  تحریر: سجاد حسین میجر سلمان آج بھی میرے بہترین دوستوں میں سے ہیں لیکن بالخصوص لڑکپن کے زمانے میں میرے لیے بڑی خوش قسمتی کی بات تھی کہ سلمان میرا دوست ہوا کرتا تھا۔ وہ بلاشبہ ان ذھین اور شریر لڑکوں میں سر فہرست تھا جو ہر فن مولا ہوتے ہیں۔ کلاس فیلوز پر چُست فقرے کسنا، لطیفے بنانا، استادوں کی غیر موجودگی میں ان کی پیروڈی کرنا، ان سب باتوں میں وہ طاق تھا اور اسی سبب وہ کلاس کی جان ہوا کرتا تھا۔ سلمان نے ہمارے کئی…

نادیہ کا کوچو اور میرا مری آباد … سجاد حسین

نادیہ کا کوچو اور میرا مری آباد  تحریر: سجاد حسین “آخری لڑکی” نوبل امن انعام یافتہ نادیہ مُراد کی کتاب ہے جس کا مطالعہ ان سب لوگوں کے لیے لازمی ہے جو اقلیتی حقوق، حقوق نسواں، جنگ اور جنگوں کے دوران عورتوں کے ساتھ تشدد و زیادتی اور داعش یا طالبان جیسی دیگر انتہا پسند مذہبی تحریکوں کے مطالعے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ میں اس تحریر میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ان کی کتاب بالخصوص ہزارہ کمیونٹی کے جوان سال لڑکوں اور لڑکیوں کو کیوں پڑھنی چاہیئے۔ نادیہ مُراد…