آج کل پاکستان میں میڈیا کی حد تک آٹا چوروں، چینی چوروں اور بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کی مہم پورے زوروں پر ہے لیکن بقول معروف اس جال میں صرف چھوٹی مچھلیاں ہی پھنستی ہیں جبکہ بڑی مچھلیاں جال توڑ کر صاف نکل جاتی ہیں۔ ایسا ہی ایک کریک ڈاؤن جنرل مشرف کے ابتدائی دور میں بھی کیا گیا تھا۔ جس کے بعد کوئٹہ شہر کی حد تک سرکاری دفاتر اورعام نادہندہ بجلی صارفین کے خلاف واپڈا نے زیرو ٹالیرینس کی پالیسی اپناتے ہوئے سو دو سو بقایاجات…