حصہ اول ہزارہ قوم کا قبول اسلام اور پھر شیعہ مکتب فکر میں داخلے کا عمل ایک ایسا سوال ہے جو ہزارہ تاریخ پر کام کرنے والے محققین کے لئے ہمیشہ سے متنازعہ رہا ہے۔ اگرچہ ان متنازعہ آراء کو لے کر ہم کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے کے قابل تو نہیں ہونگے مگر ان معلومات سے ہمیں یہ سمجھنے میں مدد ضرور ملے گی کہ ہزارہ کا قبول اسلام اور پھر شیعہ مذہب قبول کرنے کا عمل کسی ایک واقعے کی مرہون منت نہیں ہے بلکہ صدیوں پر محیط…
Author: فدا گلزاری
فدا گلزاری ایک ریسرچر اور کتاب The Harazas کے مصنف ہیں۔
حکمران اور مذہب کا سیاسی استعمال ۔۔۔ فدا گلزاری
مذہب ایک ایسا آلہ ہے جسے پاکستان کی سول اور فوجی اشرافیہ ہمیشہ سے اپنا اُلّو سیدھا کرنے کے لئے استعمال کرتی آ رہی ہے۔ اُنیس سو ساٹھ کی دہائی میں جب ایوب خان کی فوجی حکومت کے خلاف عوامی جدوجہد شروع ہوئی تو حکومتی مشنری نے عوام کی توجہ بٹانے کے لئے خبر پھیلا دی کہ اس سال غلاف کعبہ تیار کرنے کا شرف پاکستان کو حاصل ہوا ہے۔ جب غلاف کعبہ تیار ہوا تو اسے شہر شہر گھمایا گیا اور اس کی خوب تشہیر کی گئی۔ سعودی…