ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار (اٹھارویں قسط) ۔۔۔ جاوید نادری

ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار (ہزارہ قوم کا مبداء و منشا)

اٹھارویں قسط

تحریر: جاوید نادری

کوشانی اور بدھ مت کے زریں عہد کے غروب ہونے کے بعد، وسطی افغانستان اور بامیان کی وادی ایک نئے تاریخی، سیاسی اور عسکری تلاطم میں داخل ہوئی۔ پانچویں سے دسویں صدی عیسوی کا یہ طویل دور ہزارہ جات کے کوہستانی خطے کی تاریخ کا وہ نازک ترین موڑ ہے جہاں یفتالیوں کی آمد، کابل شاہی سلطنت کا ابھار، زنبلی حکمرانوں کی مزاحمت اور بالآخر اسلام کی ابتدائی آمد و اشاعت جیسے تاریخی واقعات یکے بعد دیگرے رونما ہوئے۔ یہ زمانہ اس بات کا گواہ ہے کہ کس طرح کوہِ بابا اور ہندوکش کی قدرتی پناہ گاہوں نے نہ صرف قدیم بومی کوہستانی آبادی کے نسلی و حیاتیاتی تسلسل کو محفوظ رکھا، بلکہ مختلف فاتحین اور نظریات کی آمد کے باوجود اس خطے کی بنیادی بومی شناخت کو برقرار رکھا۔

پانچویں صدی عیسوی میں وسطی ایشیا کے اسٹیپ سے یفتالی قبائل، جنہیں تاریخ میں “سفید ہُون” بھی کہا جاتا ہے، ہندوکش کو عبور کر کے اس خطے میں وارد ہوئے۔ یفتالیوں کی حکومت نے ساسانی سلطنت اور گپتا سلطنت کے اقتدار کو سخت چیلنج کیا۔ اگرچہ تاریخ دانوں نے اکثر یفتالیوں کو جنگجو اور حملہ آور کے طور پر پیش کیا ہے، لیکن آثارِ قدیمہ اور تاریخی حقائق یہ ثابت کرتے ہیں کہ بامیان اور وسطی افغانستان میں آ کر انہوں نے مقامی بدھ مت اور باختری ثقافت کو نیست و نابود کرنے کے بجائے خود کو اسی تہذیبی دھارے میں ڈھال لیا۔ یفتالی دور میں بامیان کے صخراتی فنِ تعمیر اور غاروں کی دیواری تصاویر (Frescoes) پر ساسانی اور یفتالی بادشاہوں کی شاہانہ شبیہیں، تاج اور ملبوسات کی نقش نگاری کا اضافہ ہوا، جو مقامی آرٹ کے تمدنی ارتقاء کی نشاندہی کرتا ہے۔

چھٹی صدی کے اختتام اور ساتویں صدی عیسوی کے اوائل میں، جب مرکزی ساسانی اور کوشانی طاقتیں کمزور ہوئیں، تو اس خطے میں مقامی کوہستانی ریاستیں اور خود مختار خاندان ابھرے۔ کابل، بامیان اور غوربند سے لے کر غزنی اور اروزگان تک پھیلے ہوئے اس علاقے پر کابل شاہی (Kabul Shahis) اور جنوبی کوہستان پر زنبیل (Zunbil) خاندان کے حکمران متمکن ہوئے۔ کابل شاہی سلسلہ، جو ابتدائی طور پر ترک شاہی اور بعد میں ہندو شاہی ادوار پر مشتمل تھا، بامیان اور ہندوکش کے درّوں کا دفاعی اور سیاسی نگہبان بنا رہا۔ ان حکمرانوں نے بدھ مت اور مقامی آریائی معتقدات کے امتزاج سے اپنے سیاسی اقتدار کو مستحکم رکھا اور کابل سے بامیان تک کے تجارتی راستوں کی حفاظت کی۔ دوسری جانب زنبیل حکمران اور ان کی مقامی آبادی ایک منفرد اور قدیم قدرتی مذہب پر کاربند تھی جسے “زُون پرستی” (Zun Worship) کہا جاتا تھا، جو سورج، روشنی اور قدرتی عناصر کے احترام پر مبنی اوستائی روایات کا مقامی روپ تھا۔ کابل شاہی اور زنبیل ادوار کی سب سے بڑی تاریخی حقیقت یہ ہے کہ کوہِ بابا اور ہزارہ جات کی بلند و بالا پناہ گاہیں ان مقامی حکمرانوں اور آبادی کے لیے ایک ناقابلِ تسخیر دفاعی حصار ثابت ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی خودمختاری اور مقامی روایات کا دہائیوں تک تحفظ کیا۔
ساتویں صدی عیسوی کی دوسری نصف میں، خلافتِ راشدہ اور بنو امیہ کے ادوار میں جب عرب مسلمانوں نے فتحِ فارس کے بعد مشرق کی جانب پیش قدمی کی، تو خراسان اور باختر کے میدان تو فتح ہو گئے، مگر نامور عرب مورخ ابو جعفر محمد بن جریر الطبری (المتوفی 310ھ) کی کتاب “تاریخ الرسل والملوک” کے مطابق، کابل شاہی اور زنبیل حکمرانوں کے زیرِ اثر یہ کوہستانی خطہ اپنی دشوار گزار جغرافیائی ساخت کے باعث سخت ترین مزاحمت کا مرکز بنا رہا۔ الطبری نے خراسان اور سیستان کے عرب گورنروں کی جانب سے بامیان اور غور کے پہاڑی راستوں پر کی جانے والی مہمات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان پرپیچ وادیوں اور بلند درّوں میں مقامی کوہستانی بستیوں نے اپنی جغرافیائی برتری اور کابل شاہی کے دفاعی نیٹ ورک کے باعث سالہا سال تک پیش قدمی کو روکے رکھا۔ نویں صدی کے مورخ احمد بن ابی یعقوب (اليعقوبی) نے بھی اپنی کتاب تاریخ اليعقوبی میں بامیان کے خود مختار حکمران “شیرِ بامیان” (Sher of Bamiyan) اور غرجستان کے “شار” کے سیاسی و مذہبی اقتدار کا تفصیلی ذکر کیا ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بامیان کی وادی کا اپنا ایک فعال خودمختار نظامی ڈھانچہ موجود تھا۔

اسلام کی باقاعدہ اور پائیدار اشاعت اس خطے میں جنگی فاتحین سے زیادہ نویں اور دسویں صدی عیسوی میں صفاری خاندان (یعقوب لیث صفاری، سیستان کے ایک غریب تانبے کے برتن بنانے والے سے اٹھ کر ایک طاقتور حکمران بنا۔ اس نے صفاری خاندان کی بنیاد رکھی۔ اس کا اصل مقصد اپنے آس پاس کے غیر مسلم علاقوں کو فتح کرنا اور اپنی سلطنت کو وسعت دینا تھا، جس کے لیے اس نے مشرق میں کابل، قندھار اور غزنی کے رخ پر فتوحات کا آغاز کیا۔
) کے ہاتھوں کابل شاہی اقتدار کے زوال اور بعد ازاں غزنوی سلطنت (سلطان محمود غزنوی) کے عہد میں ممکن ہوئی۔ اس دور میں جہاں ایک طرف بامیان اور غزنی کے درمیانی علاقوں میں اسلامی علوم اور تعلیمات کا پھیلاؤ شروع ہوا، وہاں دوسری طرف صوفیائے کرام، زاہدوں اور مبلغین کی پرامن کوششوں نے مقامی آبادی کو دائرہِ اسلام میں داخل کیا۔ تیرہویں صدی کے اوائل کے مورخ منہاج سراج جوزجانی نے اپنی معرکۃ الآراء تاریخ “طبقاتِ ناصری” میں اس کوہستانی خطے (غور، بامیان اور غرجستان) کے حالات کا آنکھوں دیکھا احوال بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہاں کی مقامی آبادی نے اسلام قبول کرنے کے بعد بھی اپنی سخت کوش زندگی، قلعہ نما بستیوں اور روایتی معاشی نظام کو برقرار رکھا۔ اس دینی اور عقائدی تبدیلی کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ مقامی باشندوں نے اسلام کو قبول کرنے کے بعد بھی اپنے چار ہزار سال پرانے معاشی، معمارانہ اور سماجی پیٹرن کو برقرار رکھا، پانی کا انتظامی نظام (میرآب)، سردیوں کے لیے گوشت محفوظ کرنے کا طریقہ (قدید)، قلعہ نما بستیوں (آغیل) کا ڈھانچہ اور اون کے کپڑے (برک) کی بافی بالکل اسی طرح قائم رہی۔
قدیم اسلامی اور فارسی جغرافیہ نگاروں کے مستند اندراجات اس دور کی کوہستانی آبادی کے طرزِ زندگی پر محکم گواہی دیتے ہیں۔ ابو اسحاق الاصطخری (المتوفی 346ھ) نے کتاب المسالک والممالک میں غرجستان اور بامیان کے علاقے کی خودمختاری اور وہاں کے مقامی حکمران کے لیے “شار” کا لقب ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “غرجستان ایک ایسا کوہستانی خطہ ہے جس کے اپنے قصبے اور وادیاں ہیں، یہاں کے حکمران کو شار کہا جاتا ہے اور یہ علاقہ سخت دشوار گزار پہاڑوں پر مشتمل ہے جہاں کے باشندے جفا کش ہیں اور اپنی ہی وادیوں کی زراعت و گلہ بانی پر زندگی بسر کرتے ہیں۔” اسی طرح ابنِ حوقل (المتوفی 367ھ) نے صورة الأرض میں ان وادیوں کی پناہ گاہی حیثیت کو اجاگر کیا کہ “غور اور غرجستان کے پہاڑ اتنے بلند اور راستے اتنے پیچیدہ ہیں کہ بیرون کے سلاطین وہاں فوج کشی سے کتراتے ہیں، اور ان وادیوں میں آباد لوگ سخت کوش، جنگجو اور اپنے روایتی قوانین کے پابند ہیں۔”
فارسی کی قدیم ترین جغرافیائی کتاب حدود العالم من المشرق إلى المغرب (372ھ) کے گمنام مؤلف نے غرجستان (غرج‌الشار) کی نسلی و معاشی حالت کا نقشہ یوں کھینچا: “غرجستان ناحیتِ است اندر میانِ کوہستان… و پادشاہِ وے را شار گویند، و مردمِ وے جملہ کوہی اند و کشاورز و چوپان” (غرجستان پہاڑوں کے بیچ میں واقع ایک خطہ ہے جس کے بادشاہ کو شار کہتے ہیں اور اس کے تمام لوگ کوہستانی، کسان اور چرواہے ہیں)۔ شمس الدین المقدسی (المتوفی 380ھ) نے أحسن التقاسیم میں اس آبادی کی سادگی، صداقت اور موٹے اونی لباس اور قلعہ نما مکانات میں شدید پہاڑی سردی سے بقا کی تدبیروں کو سراہا، جبکہ ابو الفضل بیہقی نے تاریخ بیہقی میں غزنوی سلاطین کے ساتھ شارِ غرجستان کے تعلقات اور مقامی بومی خودمختاری کا تفصیلی ذکر کیا ہے۔
بیہقی لکھتا ہے کہ امیر محمود غزنوی اور امیر مسعود غزنوی کے ادوار میں غرجستان کے شار اپنی خودمختار کوہستانی ریاست پر حکومت کرتے تھے۔ غزنوی سلاطین نے اگرچہ غرجستان اور بامیان پر اپنا سیاسی غلبہ قائم کرنے کی کوششیں کیں، مگر ان کوہستانی درّوں میں بسنے والے باشندے اپنی دفاعی و جغرافیائی برتری کی وجہ سے داخلی طور پر خودمختار رہے۔ غزنوی سلاطین ان کی کوہستانی وادیوں میں براہِ راست دخل اندازی کرنے سے گریز کرتے تھے۔ بیہقی نے غرجستان اور غور کے کوہستانی باشندوں کی سخت کوشی، جنگجوئی اور ان کے پرپیچ جغرافیائی حصار (پہاڑوں اور قلعوں) کی دشواری کا بارہا اعتراف کیا ہے۔ اس کے مطابق، ان وادیوں میں لشکر کشی کرنا شدید خطرات سے خالی نہیں ہوتا تھا۔ بالآخر، غزنوی سلاطین نے زورِ زبردستی کے بجائے سیاسی مصالحت کا راستہ اپنایا۔ غرجستان کے شار نے سلطان محمود کی قیادت کو تسلیم کیا اور غزنوی دربار میں باقاعدہ سفیر اور تحائف بھیجے۔ بیہقی نے غرجستان کے شار (ابو نصر) کے غزنوی دربار کے ساتھ تعلقات اور بعد میں پیدا ہونے والی کشمکش کو تفصیلی روپ میں رقم کیا ہے۔ غزنوی سلاطین نے جب ہندوستانی برصغیر اور ایران کی جانب مہمات شروع کیں، تو انہوں نے غور اور غرجستان کی جفا کش اور کوہستانی آبادی کی عسکری صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا۔ ان وادیوں کے باشندوں کو غزنوی فوج کے پیدل اور کوہستانی دستوں میں شامل کیا، جو اپنی شجاعت اور تیر اندازی کے لیے معروف تھے۔

اکیڈمک اور انسان شناسی کی نظر سے دیکھا جائے تو یفتالی، کابل شاہی اور زنبلی ادوار کے بعد اسلام کی ابتدائی آمد کا یہ درمیانی دور ہزارہ جات کی بومی آبادی کے تاریخی تسلسل پر ایک مہرِ تصدیق ہے۔ جدید افغانستان کے نامور ماہرِ انسان شناسی (Anthropologist) لوئس دوپری (Louis Dupree) نے اپنی کتاب Afghanistan میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہزارہ جات کی بومی آبادی کی جڑیں اس خطے کی قدیم ترین کوہستانی تہذیبوں سے پیوستہ ہیں اور یہاں کی ثقافتی روایات (جیسے میرآب کا نظام، قلعہ نما بستی اور برک بافی) قبل از اسلام کے زمانے سے مسلسل چلی آ رہی ہیں۔ اسی طرح روسی مستشرق وِلہم بارتھولڈ (W. Barthold) نے انسائیکلوپیڈیا آف اسلام اور دیگر مقالات میں اس عام مفروضے کو رد کیا کہ ہزارہ قوم محض تیرہویں صدی کی کسی ہجرت یا منگول لشکر کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے واضح لکھا کہ “وسطی افغانستان کے کوہستانی باشندوں کی نسلی و لسانی تاریخ کو محض ایک دور کی ہجرت کے تلے پیش کرنا تاریخی حقائق کی نفی ہے۔ اس خطے میں منگول اور ترکی عناصر کا ورود ضرور ہوا، لیکن یہ عناصر اس قدیم کوہستانی بومی آبادی میں جذب ہوئے جو زمانہ قدیم سے ان ناقابلِ تسخیر پہاڑی درّوں میں مقیم تھی۔ ہزارہ قوم کی تشکیل دراصل قدیم مقامی آبادی اور بعد کے وسطی ایشیائی قبائل کے طویل تمدنی پیوند (Assimilation & Fusion) کا حاصل ہے۔”
برطانوی مورخ کلفورڈ ایڈمنڈ باسبورتھ (C.E. Bosworth) نے بھی انسائیکلوپیڈیا ایرانیکا کے مقالے Hazāra میں اس تاریخی حقیقت کی تائید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “ہزارہ قوم کی نسلی و ثقافتی ساخت ایک کثیر الطبقاتی (Multi-layered) تاریخی عمل کا نتیجہ ہے۔ یہ نام ‘ہزارہ’ اگرچہ قرونِ وسطیٰ کی انتظامی اصطلاحات سے متبادل کے طور پر لیا گیا، مگر اس قوم کی حیاتیاتی اور انسانی بنیادیں وسطی افغانستان کی ان قدیم ایرانی/باختری کوہستانی آبادیوں پر استوار ہیں جو قبل از اسلام اور ابتدائی اسلامی دور میں بھی ان وادیوں کی مالک تھیں۔” باسبورتھ نے مزید وضاحت کی کہ مقامی درّی/ہزارگی بولی اور باختری زبان کے نچلے طبقے (Substratum) کا بقا اس بات کا ثبوت ہے کہ تیرہویں صدی کے ترکی-منگول عسکری عناصر نے بھی اس خطے کی بومی زبان اور انسانی جغرافیہ کے توازن کو ہی اپنایا۔
تیرہویں صدی عیسوی کے ترک-منگول طوفان سے صدیاں قبل، اس خطے کی بومی کوہستانی آبادی اپنے اسلامی عقیدے، درّی-فارسی بولی کے مقامی لہجے اور ہزاروں سال پرانی ثقافتی جڑوں کے ساتھ اسی مٹی پر مضبوطی سے گامزن تھی۔ یوں یفتالیوں اور کابل شاہی سے لے کر ابتدائی اسلامی دور تک کی یہ تاریخ ثابت کرتی ہے کہ ہزارہ جات کا خطہ کسی لمحاتی واقعے یا وقتی ہجرت کا نتیجہ نہیں، بلکہ یہ مختلف فاتحین، ادوار اور مذاہب کے ملاپ کی وہ زرخیز زمین ہے جہاں کے باشندوں نے ہر دور کے تہذیبی اثرات کو جذب کرتے ہوئے بھی اپنی بومی جڑوں، انسانی خودداری اور تاریخی تسلسل کو قائم رکھا۔

ببلو گرافی/ ماخذات

۱. کلاسیکی عربی اور فارسی تواریخ (Primary Medieval Sources)
الطبری، ابو جعفر محمد بن جریر. تاریخ الرسل والملوک (تاریخ الطبری)۔ بیروت: دار المعارف۔
(خراسان اور سیستان کے عرب گورنروں کی بامیان اور غور کے کوہستانی درّوں میں مہمات اور کابل شاہی و زنبیل حکمرانوں کی مزاحمت کا بنیادی ماخذ۔)
اليعقوبی، احمد بن ابی یعقوب. تاریخ اليعقوبی۔ بیروت: دار صادر۔
(بامیان کے خود مختار حکمران “شیرِ بامیان” اور غرجستان کے “شار” کے سیاسی و مذہبی اقتدار کے اکیڈمک تذکرے کے لیے۔)
البیہقی، ابو الفضل. تاریخ بیہقی (تاریخ مسعودی)۔ تہران: انتشارات بنیاد فرہنگ ایران۔
(غزنوی سلاطین (محمود و مسعود) کے دور میں غرجستان کے شار، مقامی کوہستانی خودمختاری اور دربارِ غزنوی کے تعلقات کی مستند دستاویز۔)
الجوزجانی، منہاج سراج. طبقاتِ ناصری۔ کابل: انجمن تاریخ افغانستان۔
(غور، بامیان اور غرجستان کے آلِ شنسب اور غوری سلاطین کے حالات، نیز چنگیز خان کی آمد سے قبل کی کوہستانی سماجی ساخت کا احوال۔)
الاصطخری، ابو اسحاق. کتاب المسالک والممالک۔ لیڈن: بریل پبلشرز۔
(غرجستان اور بامیان کے کوہستانی خطے، وہاں کے “شار” حکمرانوں اور جفا کش آبادی کی زراعت و گلہ بانی کا جغرافیائی بیان۔)
ابنِ حوقل، محمد. صورة الأرض۔ لیڈن: بریل پبلشرز۔
(وسطی افغانستان کی بلند و بالا پناہ گاہوں، قلعہ نما بستیوں اور کوہستانی آبادی کے روایتی قوانین پر محکم گواہی۔)
گمنام مؤلف. حدود العالم من المشرق إلى المغرب (372ھ)۔ تہران: انتشارات تهمینه۔
(غرجستان (غرج‌الشار) کے حدود، نام اور وہاں کے کسان و چرواہا کوہستانی باشندوں کا فارسی میں قدیم ترین تذکرہ۔)
۲. جدید اکیڈمک کتب اور مقالے (Modern Academic Books & Research)
Dupree, Louis. (1973). Afghanistan. Princeton: Princeton University Press.
(جدید انسان شناسی پر مبنی معرکۃ الآراء کتاب جس میں ہزارہ جات کے بومی تسلسل، میرآب کے نظام اور قلعہ نما بستیوں کی قبل از اسلام تاریخ کو واضح کیا گیا ہے۔)
Barthold, W. (1984). Historical Geography of Iran. Princeton: Princeton University Press (اور Encyclopaedia of Islam میں مقالہ Hazāra).
(اس مفروضے کی اکیڈمک تردید کہ ہزارہ قوم محض تیرہویں صدی کی ہجرت کا نتیجہ ہے، اور ان کی تشکیل میں قدیم کوہستانی بومی آبادی کا بنیادی کردار ہے۔)
Bosworth, C.E. (1973). The Ghaznavids: Their Empire in Afghanistan and Eastern Iran (994–1040). Beirut: Librairie du Liban (اور Encyclopaedia Iranica میں مقالہ Hazāra).
(غزنوی دور میں کوہستانِ افغانستان کی سیاسیات، اور ہزارہ قوم کی نسلی و ثقافتی ساخت میں کثیر الطبقاتی (Multi-layered) امتزاج کا تفصیلی تجزیہ۔)
Ball, Warwick. (2008). The Monuments of Afghanistan: History, Archaeology and Architecture. London: I.B. Tauris.
(غور، بامیان اور غرجستان کے قرونِ وسطیٰ کے آثارِ قدیمہ، قلعوں اور خانقاہوں کا تحقیقی ریکارڈ۔)

ہزارہ قوم کا مبداء و منشا

جاوید نادری

متعلقہ مضامین

Leave a Comment