پاکستانی ہزارہ اور ثقافتی سرگرمیاں۔ دوسری قسط ۔۔۔ اسحاق محمدی 

   ت- ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن                            ہزارہ سٹوڈنٹس فیڈریشن اسی کی دہائی کے اوائل میں نادر ہزارہ (موجودہ چیئرمین تنظیم نسل نو ہزارہ مغل) کے دور میں ایک متحرک فیڈریشن کے طورپر نمودار ہوئی تاہم ثقافتی میدان میں فیڈریشن نے حسن رضا چنگیزی کے دور (1988-1986)  میں نمایاں کردار ادا کیا۔ غالباً 1987ء میں شہید حسین علی یوسفی کا پہلا کامیاب ڈرامہ “مایندرخنتما” خدیجہ محمودی ہال تنظیم میں پیش کیا گیا جسے زبردست پذیرائی ملی۔ اس کے بعد شہید یوسفی کے کئی دیگر یادگار ڈرامے جیسے؛ نکو دیوال بے بنیاد…