ہمارے خیالات ہمارے مستقبل کا آئینہ دار ہوتے ہیں ۔۔۔ میر افضل خان طوری

ہمارے خیالات ہمارےمستقبل کا آئینہ دار ہوتے ہیں  میر افضل خان طوری کبھی کبھار ہم خود سے وہ سلوک کرتے ہیں جو ہمارے بڑے اور ہمارا سماج  پہلے ہی ہم سے کرتا آرہا ہے۔ وہ لوگ جس طرح سے ہمیں بچپن سے سمجھ رہے ہوتے ہیں ہم بھی خود کو ویسا ہی سمجھنے لگتے ہیں۔ ہمارا لا شعور اسی چیز کو قبول کرتا ہے جو ہم اسے فیڈ کر رہے ہوتے ہیں۔ اس طرح ہم اپنے یا اپنی زندگی کے بارے میں جو بھی عقیدہ رکھتے ہیں وہی ہمارے لیے…

قدرتی آفات اور انسانی منصوبہ سازی … میر افضل خان طوری

قدرتی آفات اور انسانی منصوبہ سازی تحریر: میر افضل خان طوری انسان ایک منصوبہ ساز حیوان ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس نے اپنی بقاء کا سفر بڑی کامیابی سے طے کیا ہے۔ موسمی حالات کا منصوبہ بندی کے ذریعے مقابلہ کیا ہے۔ جنگل میں رہتے ہوئے ہر قسم کے حالات کا مقابلہ اپنےعقل و شعور سے کرتا آرہا ہے۔ یہاں تک کہ آج انسان ہواؤں میں محو پرواز ہے۔ عالی شان محلات بنا کر اپنی زندگی کو پر سکون اور پر آسائش بنا رہا ہے۔ اپنی ضروریات زندگی کو…

 جنسی زیادتی کے بعد بچوں اور بچیوں کے قتل کے بڑھتے واقعات … میر افضل خان طوری

 جنسی زیادتی کے بعد بچوں اور بچیوں کے قتل کے بڑھتے واقعات  تحریر: میر افضل خان طوری ان کا باپ مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ پالتا تھا۔ آج حسب دستور باپ مزدوری کرنے کیلئے کام پر گیا ہوا تھا۔ ماں اور بچے گھر پر تھے۔ شدید گرمی تھی ۔ گھر میں ریفریجریٹر نہ ہونے کی وجہ سے پانی بہت گرم تھا۔ بچے ٹھنڈے پانی کیلئے ضد کر رہے تھے تو ماں نے کہا “بیٹا بھائی بہن دونوں جا کر بازار سے برف لے آو”۔ دنوں بہن بھائی بڑی خوشی…

صبر و تحمل اور برداشت ۔۔۔ میر افضل خان طوری

صبر و تحمل اور برداشت  تحریر: میر افضل خان طوری انسان کی سب سے بڑی قوت قوت برداشت ہے۔ انسان کی اصل طاقت کا اندازہ اس کی قوت برداشت سے لگایا جا سکتا ہے۔ جس انسان میں تکالیف اور مصائب کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت زیادہ ہوتی ہے وہ دنیا میں ہمیشہ بہت بڑی قوت کے ساتھ ابھر کر سامنے آتا ہے۔ صبر و تحمل انسان کا سب سے بڑا ہتھیار ہوتا ہے۔ صبر و تحمل سے کام لینے والا انسان کبھی شکست نہیں کھا سکتا۔  مولانا روم اپنی مثنوی…

معاشرتی زندگی میں برداشت اور تحمل کی ضرورت ۔۔۔ میر افضل خان طوری

معاشرتی زندگی میں برداشت اور تحمل کی ضرورت  تحریر: میر افضل خان طوری انسانی معاشرے میں بشر کی عزت و توقیر قطعی طور پر لابد ہے ۔ جب کسی شخص، قوم، نسل اور قبیلے کی تضحیک اور استہزا کی جاتی ہے تو ردعمل کے طور پر وہاں نفرت، حسد، بغض اور عناد پیدا ہوتا ہے جو معاشرتی زندگی کو جانب مجادلہ گامزن کر دیتا ہے۔ تکبر دوسروں کی عزت نفس کو پامال کرنے کا دوسرا نام ہے۔ جہاں پر تکبر ہوتا ہے وہاں پر تکفیر کا ہونا لازمی بات ہے۔…

عملی علمی جدوجہد کی اہمیت ۔۔۔ میر افضل خان طوری

عملی علمی جدوجہد کی اہمیت  تحریر: میر افضل خان طوری اللہ تعالی نے قرآن مجید میں فرمایا کہ اس دنیا کا سب کچھ میں نے تمہارے لئے پیدا کیا ہے۔ اس دنیا میں انسان کو بھیجنے سے پہلے اللہ تعالی اس کے لئے تمام اسباب مہیا کر دیتا ہے۔ انسان بعد میں آتا ہے اس کی غذا پہلے آتی ہے۔ پرورش سے لےکر بڑھاپے تک انسان اس دنیا میں اللہ تعالی کا مہمان ہوتا ہے۔ تمام اسباب زندگی مہیا ہونے کے باوجود اللہ رب العزت انسان کو مزید مانگنے کیلئے…

رہبر کی ضرورت ۔۔۔ میر افضل خان طوری

رہبر کی ضرورت تحریر: میر افضل خان طوری  کسی اندھیری رات میں انسان کے پاس اپنی منزل مقصود تک پہنچنے کیلئے دو ہی راستے بچتے ہیں۔ یاتو خود اپنی روشنی کا بندوبست کرکے اپنی منزل کا سفر اختیار کرے۔ یا پھر کسی اور کے جلائے چراغ کی روشنی میں اپنی منزل مقصود تک کا سفر طے کرنا شروع کردے۔  رہنما یا رہبر ایسی شخصیت کا نام ہے جو لوگوں کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں داخل کرتا ہے۔ ایسی شخصیت جو کائنات کے راستوں کی طرف انسانوں کی رہنمائی…

خوشی کی تلاش ۔۔۔ میر افضل خان طوری

خوشی کی تلاش تحریر: میر افضل خان طوری اس دنیا میں سب سے مشکل کام خوش رہنا ہے۔ بہت سے لوگ اچھی صحت ، دولت، شادی اور بہترین ملازمت کے باوجود کیوں خوش نہیں ہیں؟ خوشی کے راز کو پانے کیلئے انسان صدیوں سے تگ و دو میں لگا ہوا ہے۔ انسان ہر چیز، ہر بات اور ہر کیفیت میں خوشی کو تلاش کرتا ہے۔ دراصل انسان کی اصل خوشی اس کے اندر موجود ہے نہ کہ باہر۔ حقیقی خوشی انسانی قلب کا اندرونی سکون اور اطمینان ہے۔ اگر قلب…

لیڈرشپ اور ہماری اجتماعی قومی ذمہ داریاں ۔۔۔ میر افضل خان طوری

لیڈرشپ اور ہماری اجتماعی قومی ذمہ داریاں  تحریر: میر افضل خان طوری مملکت پاکستان کو آزاد اور خودمختار ملک بنانے کےلئے بہترین لیڈرز کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔ لیڈر دولت کا شکاری نہیں ہوتا۔  وہ عوام کے قلب و نظر کو شکار کرتا ہے۔لیڈر بڑے بڑے بنگلوں اور گاڑیوں کو مسخر نہیں کرتا بلکہ لیڈر انسانوں کے دلوں کو مسخر کرتا ہے۔ ہمیں ایسے لیڈرز کا انتخاب کرنا ہوگا جو استحصالی قوتوں کو شکست دینے کیلئے قوم کی رہنمائی کے قابل ہوں۔ قوم کو خطرات سے ڈرانے کی بجائے ان…