کسی کا قول ہے کہ زندگی کو کسی پاگل کی طرح گزارو، تاکہ لوگوں کو آپ کی فکر رہے ۔ اگر سمجھدارانہ زندگی گزاروگے تو آپ کو لوگوں کی فکر کرنی پڑے گی۔ زندگی گزارنے کے مختلف طریقے ہیں، لیکن بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں۔ مثلاً: موٹیویشنل اسپیکرز کا بھی یہی کہنا ہے کہ زندگی گزارنے کے دو طریقے ہیں، ایک کامیاب زندگی اور دوسرا ناکام زندگی؛ بہت سے مصنفین لکھتے ہیں کہ ایک دانشمندانہ زندگی ہے اور دوسرا جاہلانہ زندگی؛ …