تہذیب و ثقافت یا تاریخی مادیت فدا حسین پہلی قسط تہذیب، ثقافت اور تمدن کے مابین نمایاں درجات کے فرق موجود ہیں جو کسی سماج کی بنیادی خصوصیات کی توضیح کرتے ہیں۔ پچھلی دو صدیوں میں لکھی گئی کتب کی اگر چھان پھٹک کی جائے تو واضح ہوجاتا ہے، کہ ’’ ثقافت‘‘ کسی قوم، ملت یا قبیلہ کے مادی اوصاف پر مشتمل مجموعی طریقِ بود و باش، رسم و رواج اور باہم ربط و روش وغیرہ کوظاہر کرتی ہے اور ’’تہذیب‘‘ کسی معاشرے کی ماہیئت یا جوہر میں بامقصد تخلیقات…