نذر اللہ، نیازِ حسین(ع) ۔۔۔ فدا حسین

* سفید پوش ہزارہ گی معاشرے کی معاشی حالت روزبروز نہایت پتلی ہوتی جارہی ہے۔  بظاہر سفیدپوشی کا بھرم رکھتے ہوئے اور اپنی خودداری کو گھائل کیے بغیر ہم کسی کے سامنے اپنا دستِ سوال دراز نہیں کر سکتے۔ جبکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ کیونکہ اس نوعیت کی درجنوں مثالیں ہمارے سامنے ہیں۔ خاص طور پر  جو زمانے پر افشائے راز ہوچکی، میری اس بہن کی غربت و بیچارگی ہے جسے چند سال قبل کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان نے شاید دھکے دے کر گھر سے نکال…