سردار نثار علی خان ہزارہ، مرد مکتب ساز تحریر: اسحاق محمدی سردار نثار علی خان ہزارہ، پاکستانی ہزارہ کے مقتدر سردار سردار محمد عیسیٰ خان کے بڑے صاحبزادے تھے۔ نومبر 1945ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ پرائمری تا ہائی اسکول کی تعلیم اپنے وقت کے معروف درسگاہ، ٹیکنیکل ہائی اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں مزید تعلیم سائنس کالج سے پائی۔ 1977ء کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے امیدوار بنے لیکن قومی مفاد کی خاطر طالب حسین ہزارہ کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ بعد ازاں 1985ء کے عام…