فیلائن فلاسفی،ایک تجزیہ تحریر: جاوید نادری برطانوی فلسفی جان نکولس گرے نے اپنی مشہور کتاب Feline Philosophy: Cats and the Meaning of Life میں بلیوں کی مثال سے انسانوں کی فکری اور نفسیاتی حالت پر ایک بحث کی ہے انہوں نے بلیوں کے طرزِ زندگی کو بنیاد بنا کر انسانی وجود، فکری نقائص اور فلسفے پر ایک انوکھا طنز اور تجزیہ پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلیاں کبھی بھی مستقبل کی فکر، موت کے خوف یا زندگی کے کسی بڑے مقصد کی تلاش میں پریشان نہیں ہوتیں۔…