پروفیسر ڈاکٹر محمد ہادی گیاوری (پی ایچ ڈی) ۔۔۔ اسحاق محمدی

پروفیسر ڈاکٹر محمد ہادی گیاوری (پی ایچ ڈی) تحریر: اسحاق محمدی پروفیسر ڈاکٹر محمد ہادی گیاوری اپنے وقت کے معروف ہزارہ دینی عالم شیخ برات علی کے بڑے صاحبزادے تھے، جو پیشے کے لحاظ سے ایک کامیاب بزنس مین تھے۔ پروفیسر صاحب کے برادر نسبتی انجینئر محمد ابراہیم کے مطابق ان کی پیدائش غالباً 1948ء میں ہوئی تھی۔ انہوں نے میٹرک اسلامیہ ہائی اسکول سے اچھے نمبروں کے ساتھ پاس کیا اور سائنس کالج کوئٹہ میں داخلہ لیا۔ ایف ایس سی پری انجینئرنگ بھی فرسٹ ڈویژن میں پاس کرنے کے…