اختلاف کی تہذیب تحریر: ابنِ میر عربی زبان میں یقین کا مفہوم محض کسی بات کو مان لینا نہیں، بلکہ اس مقام تک پہنچ جانا ہے جہاں شک کی گنجائش باقی نہ رہے۔ مگر انسانی زندگی میں یقین صرف ذہن کی کیفیت نہیں، کردار کی بھی آزمائش ہے۔ ہر انسان کسی نہ کسی چیز پر یقین رکھتا ہے؛ کوئی اپنے مذہب پر، کوئی اپنے نظریے پر، کوئی اپنی قوم پر، اور کوئی اپنے تجربے پر۔ مگر تاریخ ایک اہم حقیقت بتاتی ہے: انسان کی عظمت صرف اس کے یقین سے…