پاکستان میں ہزارہ قتل عام کی ڈاکومنٹیشن یا مستند سازی تحریر: اسحاق محمدی اکتوبر 2009ء کو جب میں امریکا آیا تب پاکستان میں ہزارہ قتل عام کی شدت میں بہت تیزی آگئی تھی۔ نوعیت کے اعتبار سے اب دہشت گرد ٹارگٹڈ کلنگ کے بجائے ہزارہ اجتماعی قتل عام کی پالیسی پر گامزن ہوگئے تھے۔ لیکن اس کی کوریج انٹرنیشنل تو کجا، پاکستان کے اندر نیشنل لیول پر درست طور پر نہیں ہو رہی تھی۔ اس کمی کو محسوس کرتے ہوئے میں نے ایک طرف نیویارک (امریکہ) اور ٹورانٹو (کینیڈا) سے…