ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار(دی گریٹ گیم اور نہ مٹنے کی ضد) ۔۔۔ جاوید نادری

ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار(دی گریٹ گیم اور نہ مٹنے کی ضد)  بارہویں قسط تحریر: جاوید نادری کسی بھی جلاوطن یا جبر کا شکار ہونے والی قوم کی تاریخ کا المیہ یہ ہوتا ہے کہ اس کے اپنے مآخذ یا تو وقت کی بے رحم موجوں کی نذر ہو جاتے ہیں یا پھر قابضین کے ہاتھوں تلف دیے جاتے ہیں۔ ایسے میں اس قوم کے تمدنی وجود اور عسکری بقا کی کڑیوں کو جوڑنے کے لیے تاریخ دانوں کو ان بڑی طاقتوں کے سرکاری، فوجی اور خفیہ آرکائیوز…