دھندلاہٹ (افسانچہ) ۔۔۔ جاوید نادری

دھندلاہٹ (افسانچہ) تحریر: جاوید نادری انسان بھی کیا عجیب ہے۔۔۔۔ بدصورت سے بدصورت شخص بھی اپنے آپ کو خوبصورت مانتا ہے۔ لیکن- نہیں، میں تو ایسا نہیں ہوں۔ میں نے کب خود کو خوبصورت سمجھا ہے؟ مجھے تو اپنا چہرہ اور اپنی پوری جسامت، کبھی پسند ہی نہیں آئی۔ ہاں، یہ میرے ہاتھ تھوڑے سے گورے اور خوبصورت ہیں شاید ۔۔۔ ہرگز نہیں۔ وہ آئینے کے سامنے کھڑا اکتاہٹ سے اپنے چہرے کو ٹٹول رہا تھا اس کی آنکھوں میں ایک عجیب سی بوریت تیر رہی تھی، وہ اپنے پورے…