شاہرگ کی زندگی اور 1971ء کی جنگ کی چند یادیں ۔۔۔ اسحاق محمدی

شاہرگ کی زندگی اور 1971ء کی جنگ کی چند یادیں بہت سے دوستوں کو شاید معلوم نہ ہو کہ میرے بچپن کے کچھ سال شاہرگ میں گزرے ہیں، جو کوئٹہ کے شمال مشرق میں 160 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ شاہرگ اپنے کوئلے کے ذخائر کی وجہ سے مشہور ہے۔ 1970ء کے دوران وہاں کل 6 ہزارہ گھرانے تھے جن میں سے 2 جوتے (چوٹ) کے کاروبار سے جبکہ باقی 4 کوئلے کے کاروبار سے منسلک تھے۔ میرا بڑا چچا، مرحوم منشی نادر علی، حافظیان کول کمپنی میں منشی…