ہزارہ قوم کی تاریخ، مزاحمت اور وقار (میر یزدان بخش) ۔۔۔ جاوید نادری

میر یزدان بخش کی داستانِ حیات ہزارہ تاریخ کے اس بیانیے کو مزید تقویت دیتی ہے کہ یہ قوم کبھی لاچار، مغلوب اور بے بس نہیں رہی، بلکہ اس کی تاریخ مزاحمت، سیاسی شعور اور اپنے وجود کے دفاع کے لیے دی جانے والی عظیم قربانیوں سے عبارت ہے۔ میر یزدان بخش کی عسکری تاریخ صرف دفاع کی داستان نہیں بلکہ یہ “تزویراتی برتری” (Strategic Superiority) کی ایک ایسی مثال ہے جہاں ایک چھوٹی قوت نے اپنے سے کئی گنا بڑی اور جدید مسلح افواج کو ناک چنے چبوا دیے۔…

جنرل ضیاء کے دور میں پہلے بلدیاتی انتخابات ۔۔۔ اسحاق محمدی

بلدیاتی انتخابات کرانا پاکستانی ڈکٹیٹر جنرلوں کا ہمیشہ سے پسندیدہ انتخاب رہا ہے، چاہے وہ جنرل ایوب خان ہوں، جنرل ضیاء ہوں یا پھر جنرل پرویز مشرف۔ اس کی وجہ بھی صاف ہے کہ اس طرح وہ اپنے اقتدار کو خطرے میں ڈالے بغیر اندرونی اور بیرونی طور پر جمہوریت پسند ہونے کا تاثر دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ پاکستانی ہزارہ تاریخ کے حوالے سے جنرل ایوب خان کے دور میں منعقدہ لوکل باڈیز انتخابات کے بارے میں صرف اتنی معلومات ہیں کہ کوئٹہ شہر کے وارڈ نمبر 7 سے…