مرحوم بابو خدا نذر قنبری 17 ستمبر 1917ء کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والدِ محترم قمبر علی، امیرِ جابرِ کابل عبدالرحمان کی ہزارہ نسل کشی سے بچنے کے لیے ہزارہ جات کے ضلع بہسود کے علاقے قولِ خویش سے ہجرت کر کے اُس وقت کے برٹش بلوچستان میں آ کر بس گئے تھے۔ انہوں نے اپنے زمانے کی معروف علمی درسگاہ خالصہ ہائی اسکول (موجودہ اسپیشل اسکول) میں تعلیم حاصل کی۔ 1942ء میں میٹرک پاس کیا۔ آپ ہزارہ قوم کے ابتدائی چند میٹرک پاس نوجوانوں میں سے ایک…
Day: January 10, 2026
مینڈیلا ایفیکٹ، آزاد ارادہ اور میٹا اویئرنس ۔۔۔ جاوید نادری
انسان ہمیشہ سے یہ سمجھتا آیا ہے کہ اس کی یادداشت، اس کے فیصلے اور اس کی اخلاقی ذمہ داری اس کے اپنے اندر سے جنم لیتی ہیں۔ لیکن جدید نفسیات، ادراکی سائنس اور فلسفہ اس تصور کو بتدریج پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ مینڈیلا ایفیکٹ اس حقیقت کی ایک واضح مثال ہے کہ یادداشت محض انفرادی ذہن کی پیداوار نہیں بلکہ اجتماعی بیانیوں، ثقافتی سانچوں اور مسلسل دہرانے والے سماجی محرکات سے تشکیل پاتی ہے۔ جب بڑی تعداد میں افراد ایک ایسے واقعے کو یاد کرنے لگتے ہیں جو حقیقت…