1904ء تک کوئٹہ میں ہزارہ اجتماعی بودوباش کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں لیکن 1904ء میں ہزارہ پائینر کی تشکیل کے بعد ان کی اجتماعی زندگی پر عسکری خدوخال زیادہ نمایاں ہوتے گئے یعنی فوج میں جس کا رتبہ جتنا بڑا، اجتماعی طور پراس کی اہمیت بھی اتنی۔ لہٰذا اب ہزارہ پائینر کے سربراہ، ہزارہ قوم کی سربراہی کرنے لگے۔ اسی مناسبت سے کیپٹن دوست محمد خان کاکئی، کیپٹن علی دوست خان، صوبیدارخدا داد خان اور آخر میں صوبیدار رحمت اللہ خان بلامنازعہ “کلان قوم” (سربراہ) رہے۔ 1933 میں…