گوگل اور ڈاکٹر ۔۔۔ ہاشم کیمیاگر

سلطانہ اپنے منہ پر ماسک پہنے کلینک میں بیٹھی اپنی باری کا انتظار کررہی تھی۔ پچھلے دو دنوں سے اس کو شدید نزلہ زکام ہوا تھا۔ گوگل پر علاج کے کافی طریقے بھی اس نے ڈھونڈھ لیے تھے لیکن ان دو دنوں میں کوئی ایک دو طریقے ہی وہ آزما سکی تھی۔ ٹھیک تو وہ ہوئی نہیں، اور باقی طریقے اس سے آزمائے ہی نہیں گئے کیونکہ طبیعت اور بگڑ رہی تھی۔ بہر حال اس نے ڈاکٹر کے پاس جانے کا فیصلہ کر لیا ۔ سلطانہ ابھی بیٹھی ہی تھی…

پروفیسر فاطمہ چنگیزی 1942-2025ء ۔۔۔ اسحاق محمدی

پروفیسر فاطمہ چنگیزی نے 1942ء کو کوئٹہ کے ایک ہزارہ گھرانہ حاجی احمد علی کے آنگن میں آنکھ کھولی۔ انکی خوش قسمتی تھی کہ ان کے والد عام روایت پسند ڈگر سے ہٹ کر روشن سوچ رکھنے والے انسان تھے اور بچوں کے ساتھ، بچیوں کی تعلیم کو بھی ضروری سمجھتے تھے۔ حاجی احمدعلی کی دو بیٹیاں اور دو بیٹے تھے۔ دوسری بیٹی سے متعلق زیادہ معلومات دستیاب نہیں۔ ایک بیٹا شوکت علی چنگیزی پڑھ لکھ کر جیالوجیکل سروے آف پاکستان میں سروس کرنے لگے اور ڈائریکٹر کے طور پر…