ہزارہ قوم کی سماجی ساخت، ریجن کی دیگر اقوام کی طرح روایتی ہے جو خانوادہ (خاندان) سے شروع ہوتی ہے اور پھر خانوار، پای یا ٹبر، طائفہ، دای اور آخر میں قوم (ہزارہ) پر ختم ہوجاتی ہے۔ یہی تقسیم بندی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہزارہ قوم میں آج تک باقی ہے۔ کوئٹہ میں آباد ہزارہ قوم کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے سب سے پہلے ایک غیر روایتی آرگنائزیشن یعنی “ہزارہ فٹبال کلب” کی بنیاد 1937ء میں رکھی۔ بانی اراکین میں مرحوم بابو قاسم علی اور…