یہ آرٹیکل پروفیسر پیٹر ہگز کے دنیا سے رخصت ہونے کی مناسبت سے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لکھا گیا ہے۔ بوسون ذرات مخلوط ذرات ہوتے ہیں مگر ان میں سے چند ایک کامل یا یک ساختہ بھی ہوتے ہیں۔ یعنی یہ ذیلی ذرات پر مشتمل نہیں ہوتے اور بنیادی ذرات میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں یہ نام طبیعیات دان ستیندرا ناتھ بوس کی وجہ سے ملا ہے جو آئینسٹائن کے ساتھ متعلقہ شعبے میں سرگرم رہے۔ ہگز بوسون کو خدا کا ذرّہ کہا جاتا ہے کیونکہ ماہر…