اس میں شک نہیں کہ ایٹم ہماری کائنات بناتے ہیں۔ کوئی بھی شے جس کی کمیت (mass) ہو یعنی میں، آپ، یہ کاغذ اور قلم جن کے توسط سے لکھا جا رہا ہے، سب ایٹموں سے بنے ہوئے ہیں۔ ایک لمبے زمانے تک یہ خیال کیا جاتا تھا کہ ایٹم وہ چھوٹے سے چھوٹا بنیادی ذرہ ہے جس سے ساری کائناتیں وجود میں آئی ہیں۔ لیکن اب ہمیں معلوم ہے کہ ان سے بھی چھوٹے ذیلی ایٹمی ذرات موجود ہیں جنہیں کوارک اور لیپٹون کہا جاتا ہے۔ انہی ذیلی ذرات…